خبریں

سکردو پریس کلب بلتستان کے عبوری کابینہ کا اعلان

سکردو(پ۔ر) سکردو پریس کلب بلتستان کا ایک اہم اجلاس پریس کلب کے بانی ممبران سید بہادر علی سالک اور وزیر محمد اقبال کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سکردو پریس کلب بلتستان کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر عبوری کابینہ کا اعلان کیا جس کے تحت سئنیر رپورٹر ARY نیوز کے نمائندے صادق صدیقی کو صدر،روزنامہ اوصاف گلگت بلتستان کے بیورو چیف منظور یولتر کو نائب صدر،روزنامہ ہمالیہ ٹوڈے،پامیر ٹائمز اور 92 نیوز کے نمائندہ رجب علی قمر کو کو جنرل سیکرٹری جبکہ اقبال علی اقبال کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد عبوری صدر سکردو پریس کلب بلتستان صادق صدیقی نے ممبران کا اعتماد کرنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کردار ادا کروں گا،اور مثبت صحافت کے زریعے عوامی مسائل کو ایوان اقتدار تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے اپنی‌ صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔
شرکاء اجلاس میں ایکسپریس نیوز و روزنامہ ایکسپریس محمد افضل، سابق صدر پریس کلب و رپورٹر جیو نیوز اور روزنامہ جنگ نثار عباس، سابق صدر پریس کلب و نمائندہ دنیا ٹی وی و روزنامہ دنیا محمد حسین آزاد، سابق صدر یونین آف جرنلسٹ و نمائندہ سماء ٹی وی عارف صحاب، فرمان بلتستانی نمائندہ ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی و دی ہائی ایشیا ہیرالڈ، غلام علی وفا نمائندہ سچ ٹی وی، روزنامہ بادشمال و محاسب، صادق صدیقی رپورٹر اے، آر، وائی، روزنامہ پناہ،ڈیلی ماؤنٹین پاس، منظور یولتر بیرو چیف روزنامہ اوصاف، لیاقت کاظمی نمائندہ پی ٹی وی، رجب علی قمر ، نمائندہ 92 نیوز و پامیر ٹائمز ، روزنامہ ہمالیہ ٹوڈے، اقبال علی اقبال، بول نیوز و روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس، ہنزہ نیوز، نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button