خبریں

سانحہ بابوسر میں جان بحق ہونے والے سات افراد کا تعلق گھانچھے سے ہے

گانچھے ( محمد علی عالم ) سکردو سے راولپنڈی جانے والی بس حادثے میں جان بحق ہونے والے سات افراد اور ایک زخمی کا تعلق گانچھے سے ہے ذرائع کے مطابق گانچھے کے شیخ قاسم ڈنس خپلو اور انکی والدہ مریم، تھگس مشہ بروم سے سید زین ولد سید شمس الدین، عالیہ ملدومر خپلو، شیخ مہدی جاں بحق ہو گئے ہیں اس کے علاوہ فدا حسین ولد عبداللہ نامی شخص جو کہ زخمی ہے اس کے علاؤہ دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ان میں سے اکثریت زیادت کی ادائیگی کے جا رہے تھے گانچھے سے تعلق رکھنے والے میتوں کو لانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کمال خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے تین ایمبولینس اور محکمہ ہیلتھ کے دو ایمبولینس سکردو روانہ کر دیا ہے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر حیدر عاصم اتوار کے روز دن بھر سکردو میں موجود رہے جان بحق افراد کی میتیں آج بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو پہچایا جائے گا جہاں سے ایمبولینس کے خپلو لائیں وہاں سے آبائی علاقوں کا روانہ کر دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر کمال خان نے کے پی این کو بتایا کہ اس المناک سانحے میں ضلعی انتظامیہ لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button