خبریںمعیشت

ہنزہ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں‌شاہ جہاں بلامقابلہ صدر منتخب

ہنزہ(اجلال حسین) ہنزہ چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات، شاہ جہان بلا مقابلہ صدر منتخب، محمد رازق سینئر نائب صدر، جبکہ ایمان شاہ اور سیف اللہ نائب صدورمنتخب ہوگئے، سیکریٹری رحم کریم اپنے عہدے پر برقرار رہا۔

گزشتہ روز ہنزہ چیمبر آف کامرس کے باضابطہ انتخابات منعقد ہوے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کرنل (ر) عبداللہ بیگ نے بطور الیکشن کمشنر فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان بھی موجود تھے، جنہوں نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

تین سال قبل وجود میںآ نے والی ہنزہ چیمبر آف کامرس عہدیداروں کا چناو پہلی بار جمہوری انداز میں ہوا۔

اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی ڈاکٹر اقبال صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ ہنزہ سی پیک کے دروازے پر ہے اور پاک چین سرحد کا پہلا چیمبر ہے۔ کاروبار کے مواقع سے منظم انداز میں استفادہ کرنے کے لئے چیمبر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس موقع پر سابق صدر دولت کریم نے نو منتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں جس قد ر میں اور میری کابینہ نے چیمبر آف کامرس ہنزہ کو فعال کرنے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا ہے۔ نئی کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے تاکہ چیمبر مزید مضبوط ہو۔

نو منتخب صدر شاہ جہان نے چیمبر آف کامرس کے سینکڑوں ممبروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاوہ وہ کاروباری حلقوں کو آگے بڑھانے میں رفقائے کار کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

چیمبر آف کامرس ہنزہ کا پہلا صدر پاک چین سرحد پر کام کرنے والا بزنس مین اور ٹرانسپورٹر دولت کریم تھا جنہوں نے تین سالوں تک ادارے کو مضبوط کرنے اور شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button