خبریںمعیشت

ہنزہ چیمبر آف کامرس کا پہلا اجلاس، سوست میں‌ذیلی دفتر کھولنے اور فروغ کاروبار کے لئے کمیٹیاں‌بنانے کا فیصلہ

ہنزہ(اجلال حسین) نومنتخب صدر شاہ جہان کی زیر صدارت ہنزہ چیمبرآف کامرس کا پہلا اجلاس منعقد، بارڈر ٹریڈ، کاروبار اور دیگر امور کے لئے کمیٹیاں بنانے پر اتفاق۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں کو سوست بارڈ پر کام کرنے کے لئے قانون کے مطابق کسٹم کلیئرنس کا طریقہ کار سکھایا جائے گا۔ سوست میں ذیلی دفتر کھولنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

صدر چیمبر آف کامرس شاہ جہان نے مزید کہا کہ کاروباری حلقے خصوصاً عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہنزہ چیمبر آف کامرس پاکستان سے مختلف کھانے پینے کے اشیاء فروٹ کو چینی منڈیوں تک رسائی کے لئے بھر پور کام کرےگا، جس کے لئے پاکستان اور چینی حکام سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے فروٹ کو چین میں فروخت کرنے کی اجازت مل جائیگی۔

اجلاس میں مزید کہاگیا کہ کمیٹیاں کو اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ضلعی اور صوبائی حکومت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عوام اور کاروباری حلقوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے عملی سطح پر کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ جب تک پاک چین بارڈ 12مہینے نہیں کھلتی اس سرحد پر کام کرنے والے تاجروں کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ اجلاس میں بہت جلد چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری اور دیگر اہم عہدوں کیلئے ناموں پر غور کیاگیا، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button