معیشت

Tajjee فری رینج چکن اور ایگز کمپنی نے ہوم ڈیلیوری سروسز کا آغاز کردیا

گلگت (پریس ریلیز) Tajjee فری رینج چکن اور ایگز کمپنی نے اپنی ہوم ڈیلیوری سروسز کا آغاز کردیا۔ ابتدائی طور یہ سروس شہر گلگت اور اس کے مضافاتی علاقوں کیلئے ہے۔ کمپنی کا اپنا فارم گاوں اوشکھنداس میں واقع ہے۔ کمپنی کا نصب العین خطہ گلگت بلتستان کے عوام کو معیاری لمحیات(پروٹین ) مہیا کرنا ہے۔ خطہ گلگت بلتستان میں ہر دو میں ایک بچہ غذاتی قلت کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ روز مرہ کی خوراک میں متوازن و ضروری غذا کا شامل نہ ہونا ہے۔ یہ غذائی قلت انسان کں جسمانی و زہنی نشونما نہ ہونے کا سبب بنتی ہے جس سے افراد زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ کمپنی کو عوام سے امید ہے کہ کہ وہ اس کی سروسز سے فائدہ اٹھائیگی اور ایک جسمانی و زہنی طور صیحت مند معاشرہ بنانے میں اپنی مدد آپ کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button