صحت

غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والا قصاب سات روز کے لئے جیل پہنچ گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر )غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر اسسٹینٹ کمشنر چلاس بلال احمد کی کارروائی،قصاب کو سات روز کے لئے جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا۔انتظامیہ کی جانب سے بغیر ہڈی گوشت کی فروخت پر مکمل پابندی عائد۔گوشت فروخت کرنے والا قصاب کیخلاف منافع خوری ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چلاس شہر میں گوشت فروخت کرنے والے قصاب خانے آپے سے باہر ہوگئے،غریب سادہ لو عوام کو ماموں بناکر لوٹنے لگے۔شہریوں کی شکایات پر صحافی شفیع اللہ قریشی نے گوشت فروخت کرنے والے قصاب دکانوں میں چھاپے،چھاے کے دوران غیر میعاری گوشت برآمد کر لیا۔سٹی تھانہ چلاس پولیس اہلکاروں حوالدار عبدالقادر اور کانسٹیبل تنویر احمد کے خصوصی تعاون سے قصاب کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔غیر میعاری گوشت فروخت کرنے والا گرفتار قصاب کو اسسٹینٹ کمشنر چلاس بلال احمد کے مجسٹریٹ عدالت پیش کیا گیا ہے۔اے سی چلاس نے قصاب کیخلاف دفعہ منافع خوری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سات روز کے لئے جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا۔اس دوران اسسٹینٹ کمشنر چلاس بلال نے شہریوں کی شکایات پر واضح احکامات جاری کرتے کہا کہ بغیر ہڈی (بوٹی) گوشت فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔اے سی چلاس نے شہریوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی استدعا کی کہ کوئی دکاندار،سبزی فروش، سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے یا غیر میعاری یا زائدلمیاد کی خرید و فروخت کرنے پر انتظامیہ کے پاس اپنی شکایات بمعہ شواہد کیساتھ پیش کریں،انتظامیہ انکے خلاف کارروائی کریگی۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر چلاس بلال احمد کاروائی کو خوب سراہتے ہوئے اطمنان کا اظہارکیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button