اہم ترینعوامی مسائل

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے ذولفقار آباد میں سڑکوں کی حالت قابل رحم

گلگت(سٹاف رپورٹر) شہر کے گنجان آباد علاقہ اور وزیراعلیٰ کے حلقہ انتخاب ذوالفقار آباد میں سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔نوید شہید روڈ جگہ جگہ سے گھڑے پڑنے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ایم پی چوک کو شاہراہ قائداعظم تک لنک کرنے والی واحد سٹرک محکمہ تعمیرات اور صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے۔ بارش کے دنوں میں نوید شہید روڈ تالاب کا منظر بنا رہتا ہے جس سے مسافر سمیت طلبا وطالبات کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ذوالفقار آباد کے مکین گری خان، عرفان علی، کریم اللہ اور شیر اللہ بیگ نیپ پامیر ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں گھرانوں پر مشتمل ذوالفقار آباد جدید دور میں بھی ذریعہ آمد ورفت میں بھی محروم ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا حلقہ ہو نے کے باوجود سٹرکوں کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دیا گیا ہے۔ اسی سٹرک سے ہزاروں مسافر روزانہ سفر کرتے ہیں لیکن روڈ کی خستہ حالی کے باعث 10منٹ کا فاضلہ 45منٹ میں طے کرنا پڑ تا ہے۔ سٹرک میں گھڑے پڑنے سے بڑی گاڑیاں جگہ جگہ پھنس کر رہ جاتی ہے جس سے ٹریفک جام ہو نا روز کا معمول بن گیا ہے۔ مکینوں نے کہا کہ نوید شہید روڈ پر پرائیویٹ سکولز، سرکاری اور نجی ادارے قائم ہیں سٹرک کی نہ گفتہ حالت کی وجہ سے طلباء وطالبات اورملازم لیٹ سے اپنے ڈیوٹی پر پہنچتے ہیں۔ ذوالفقار آباد کے مکینوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے اپنے حلقے میں عوام کو درپیش مسائل اور خاص کر روڈ کی مرمت کی طرف توجہ دی جائے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button