خبریں

طلبہ یکجہتی مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تعارف عباس رہنما قراقرم نیشنل موومنٹ

استور (سبخان سہیل) طلبہ یکجہتی مارچ براے بحالی طلبہ یونین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پورے پاکستان و گلگت بلتستان کی جامعات میں طلبہ یونینز کو بحال کیا جائے اور طلباء و طالبات کے حقوق کو یقینی بنایا جائے۔ یونیورسٹیوں میں طلبہ یونین پر پابندیوں کی وجہ سے سیاسی شعور و لیڈرشپ کی پروڈکشن کے عمل پر جمود طاری ہے اور نوجوان نسل کو جمہوری رویوں کو فروغ دینے سے روکنے کی وجہ سے ملک میں اچھی لیڈرشپ کا فقدان ہے اور نظام سیاست مخصوص مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری تعارف عباس ایڈوکیٹ نے 29دسمبر کو طلبہ یکجہتی مارچ کی حمایت کرتے ہوے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین پر پابندیوں کی وجہ سے  نوجوان نسل خصوصا یونیورسٹیوں کے طلبہ سیاسی عمل سے کنارہ کش ہوجاتے ہیں اور جمہوری رویے فروغ نہ پانے کی وجہ سے نوجوان انتہاپسندوں کے ہاتھوں چڑھ کر ملکی ساخت کو نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی میں فیسوں میں کمی کہ جاے تاکہ غریب طلباء بھی تعلیم۔حاصل کرسکیں۔تعلیم بنیادی حق ہے کسی کو بھی علم کے حصول دے محروم رکھنا قانونی جرم ہے۔قراقرم سٹوڈنٹس آرگنایزیشن پورے پاکستان گلگت بلتستان کشمیر میں طلبہ یکجہتی مارچ میں بھرپور شرکت کرے اور طلبہ حقوق کیلیے آواز اٹھاے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button