خبریںسیاست

ریٹائر اے آئی جی پولیس محمد دلپزیر خان کا دیامر گوھر آباد سےالیکشن لڑنے کا اعلان

گلگت (نماٸندہ خصوصی)  دیامر گوھر آباد حلقہ 1 جی بی ایل اے 15 سے ریٹائر اے آئی جی پولیس گلگت بلتستان محمد دلپزیر خان کا 2020 کے عام انتخابات میں  الیکشن لڑنے کا اعلان۔

  اتوار کے دن گلگت کے مقامی ہوٹل میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریٹائر اے آئی جی پولیس گلگت بلتستان محمد دلپزیر خان نے باقاعدہ طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ ون دیامر سے جتنے بھی نماٸندے منتخب ہوۓ ہیں وہ علاقے کے ساتھ مخلص نہیں، ہمیشہ علاقے کو سوتیلی ماں سےبد تر سلوک کرکے کئی سال پچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

 محمد دلپزیر خان کا کہنا تھا کہ  آج کے بعد علاقے کے ساتھ دوبارہ ناانصافی  ہونے نہیں دونگا۔۔اگر عوام عام انتخابات میں ساتھ د  تو انشاء اللہ آنے والے الیکشن 2020 میں دیامر حلقہ ون  سے الیکشن لڑوں گا اورعلاقے کے ساتھ ہونے والے تمام تر ناانصافیوں اور محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔ علاقے کی تعمیروترقی میں کوٸی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس علاقے سے متخب ہونے والے تمام نماٸندے ہمیشہ اپنے اور اپنے رشتہ داروں کو نوازتے رہے ہیں۔ اب کے بعد ایسا کبھی نہیں ہونے دونگا جو علاقے سے مخلص نہیں انشاء اللہ عام انتخابات میں عوام انہیں بھاری شکست دیں گے۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button