خبریںخواتین کی خبریں

وومن ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کا سالانہ اجلاس، آمنہ علی صدرمنتخب

یاسمین انسا نائب صدر، ساعت نما جنرل سکریٹری،تسنیم کوثر، بی بی افشاں،کوثرجبین،سلیمہ بانو،فاطمہ اور زہرہ بیگ بورڈ آف ڈائریکٹرز مقرر

خواتین کے بغیرمعاشرے کی ترقی ممکن نہیں،میرنوازمیر،خواتین بچت کواپناشعاربنائیں لال بیگم،آپ کا سرمایہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، مومن شاہ

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کی خواتین کی اولین تنظیم دی ریجنل وومن ملٹی پرپزکواپریٹیو سوسائٹی گلگت کا بائیس وایں سالانہ اجلاس عام گزشتہ روزپیرناصرخسرو کمپلیکس گلگت میں منعقدہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹیوسوسائٹیز گلگت بلتستان مومن شاہ جبکہ میرمحفل اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی آنریری سکریٹری پروفیسرلال بیگم تھیں۔

اجلاس میں الرحیم ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی گلگت بلتستان کے صدر راجہ میرنوازمیر،ڈائریکٹرصفدرعلی صفدرکے علاوہ وومن ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کی ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعدازاں سوسائٹی ہذا کی گزشتہ اجلاس عام کی کاروائی سوسائٹی کے مالی پوزیشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں سوسائٹی ہذا کے لئے نئی مجلس انتظامیہ کا چناؤ بھی عمل میں لایا گیا جس کے تحت معروف سماجی شخصیت آمنہ علی کو وومن ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کی صدر، یاسمین انسا نائب صدر جبکہ ساعت نما کو جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ اسی طرح تسنیم کوثر، بی بی افشاں،کوثرجبین،سلیمہ بانو،فاطمہ اور زہرہ بیگ کو سوسائٹی ہذا کی بورڈ آف ڈائریکٹرز مقررکیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئیمہمان خصوصی اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹیوسوسائٹیز گلگت بلتستان مومن شاہ نے کہا کہ محکمہ کواپریٹیوسوسائٹیز2006سے باضابطہ طورپر علحیدہ ڈپارٹمنٹ کا درجہ مل چکا ہے جس کا اپنا رجسٹرار اور ساٹھ سے زائد سٹاف ہیں جوکواپریٹوسوسائٹیز کے مالی وانتظامی امورکی نگرانی کرتا ہے۔اس وقت ہمارے پاس ایک سوسے زائد کواپریٹیوسوسائٹیز رجسٹرڈ ہیں جومختلف شعبوں میں لوگوں کی مالیاتی وکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان تمام سوسائٹیز کا سال میں ایک مرتبہ اجلاس عام منعقدکرائے جائیں تاکہ ممبران کو ان کے ادارے کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی یہ تمام ترسوسائٹیزمیں عوام کی جمع پونجی محفوظ ہاتھوں میں ہے لہذا ممبران بلاخوف وخطراپنا سرمایہ ان سوسائٹیزمیں رکھ سکتے ہیں کیونکہ سوسائٹیز میں شرح منافع اور قرضہ حاصل کرنے کا طریقہ کار شیڈول بینکوں سے قدرے آسان ہے۔ انہوں نے وومن ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے ممبران کی تعدادمیں اضافہ اور قرضہ جات کی ریکوری میں تیزی لانے پر زوردیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں الرحیم ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کے صدرراجہ میرنوازمیر نے کہا کہ انہیں یہ جان کرنہایت خوشی ہورہی ہے کہ گلگت بلتستان میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور آج وومن ملٹی پرپزسوسائٹی کے اجلاس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد دیکھ کریہ واضح ہواکہ خواتین بھی ترقی کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں اورحقیقت بھی یہی ہے کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کو آگے لائے بغیرترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنی اور الرحیم سوسائٹی کی جانب سے وومن ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانے کراتے ہوئے سوسائٹی ہذاکی نئی مجلس انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میرمحفل اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کی آنریری سکریٹری پروفیسرلال بیگم نے کہا کہ خواتین جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگی اور مستقبل کے چیلنیجز سے نمٹنے کے لئے بچت اور کفایت شعاری کواپنا شعار بنائیں اور فضول خرچی اور عیاش پرستی سے اجتناب کرنے کی کوشش کریں کیونکہ یہی ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کا فرمان ہے کہ آپ اپنی نسلوں اور ان کی نسلوں کے لئے بچت کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button