عوامی مسائل

جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کے زیر اہتمام چترال میں بے تحاشہ مہنگائی،بے روزگاری اور آٹا بحران کے خلاف احتجاجی ریلی

چترال(بشیر حسین آزاد) جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کی طرف سے چترال میں بے تحاشہ مہنگائی،بے روزگاری اور آٹا بحران کے خلاف ضلعی امیر جماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمد احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر لوئر چترال مولانا جمشید احمد،تحصیل امیر جماعت اسلامی لوئر چترال خان حیات اللہ خان،صدر تجار یونین چترال لوئر شبیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعووں اور وعدوں میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔معیار زندگی روز بروز بدتر ہوتا جارہا ہے،ضرورت زندگی غریب کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہرچیز کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے خرافات اور لغویات تک رسائی آسان جبہ حج جیسے فریضے کو عام آدمی کے لئے ناممکن بنایا گیا ہے۔صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے بجائے افسران کے تبادلوں اور کلاس فور ملازمین کی من مانی بھرتیوں میں لگی ہوئی ہیں۔آٹا بحران کے بعد اب ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے میں اس حکومت سے خیر توقع اور کسی بہتری کی اُمید فضول ہے۔عوام الناس کو سراپا احتجاج ہوکر اس حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی جدوجہد کرنا چاہیئے۔مقررین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں میدان میں آکر اس حکومت کے تحریک کا اآغاز کریں مہنگائی اور کرپشن سے تنگ عوام اس ناسور سے خلاصی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button