اہم ترین

گلگت بلتستان پرائیڈ نام ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ‘ایکسچینج پروگرام’ کے تحت نوجوانوں کے ایک گروہ کی صدر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) جی بی پرائڈ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آج نالج ایکسچینج پروگرام کے شرکا کا اعوان صدر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نالج ایکسچینج پروگرام کے شرکاہ سے اعوان صدر میں خطاب کرتے ہووے کہا۔ کی گلگت بلتستان میں شرح خواندگی پورے پاکستان سے زیادہ ہے۔ جسکی وجہ سے گلگت بلتستان پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ حکومت پاکستان گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکی وہاں کے باسیوں کی معیار زندگی مزید بلند ہو۔ گلگت بلتستان کا میں نے بی دورہ کیا ہے جو کی میری زندگی کا یادگار دورہ تھا اور آیندہ بی پورے گلگت بلتستان کا دورہ کرتا رہونگا۔ آج جی بی کے مستقبل کے معماروں سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے نوجوانوں کے خیالات وہاں کے بلند و ترین پہاڑوں سے بی بلند ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی پرائڈ ایسوسی ایشن کے منتظمین سے مخاطب ہوتے ہووے کہا کی جی بی پرائڈ ایسوسی ایشن نے نوجوانوں کے لئے اپنے ملک کے لیڈرشپ سے ملاقات اور خیالات کی ایکسچینج کے لئے منفرد موقع فراہم کیا ہے جو کی قابل تعریف ہے۔ انھوں نے کہا کی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں اور کتب بینی پر توجہ دیں۔ تاکی پڑھا لکھا معاشرے کی تکمیل ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button