خبریں

سرکاری افسران دفاتر میں‌بروقت حاضری یقینی بنا کے عوام کے مسائل حل کریں، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی ہدایت

ہنزہ (اجلال حسین) ڈی سی ہنزہ فیاض احمد کی زیر صدارت لائین ڈیپارنمنٹس کے سربراہان کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات حل کرنے کے لئے ہر ادارے کے افسر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ادارے کے سربراہ سمیت تمام عملہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے صبح 9بجے سے شام 4بجے تک دفتر میں حاضر رہیں گے، اور سائلین کے مسائل حل کرنے میں اپنا کرادار ادا کریں گے۔ اگر کسی بھی افسر کے خلاف عوام کی جانب سے کسی قسیم کی شکایت موصول ہوئی تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں سیاحتی اور جغرافیائی اعتبار سے منفرد مقام حاصل ہے اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائل بڑی امیدوں کے ساتھ آپ کے دروازے پر اتے ہیں۔ ان کو مایوس نہ کریں بلکہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے سائل کاکام کرکے خوشی خوشی دفتر سے واپس کر دیں۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ضلعی سربراہان اپنی دفاتر میں موجودگی کو یقینی بنائے اور بغیر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دئیے بغیر ضلع سے باہر نہیں جائیگے کسی بھی سرکاری و ذاتی کام سے افسر باہر چلے گئے تو ڈی سی افس میں اطلاع دینا ہوگا۔ اپنی غیر موجودگی میں اسسٹنٹ افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلف نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ لائن ڈیپارنمنٹ کے افسران صرف کاغذی حد تک کام نہ کرئے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ کوڈینشین رکھتے ہوئے عوامی مسائل حل کریں۔

ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ میں زوزانہ کے بنیاد پر افس اوقات کار میں ضلع ہنزہ کے سرکاری دفاتر، ہسپتال، سکولوں کا معائینہ کرئینگے کسی بھی ادارے میں کوتاہی نظر آئی گی غفلت برتنے والے افسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائیگی اور وقت کا خیال رکھتے ہوئے دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائے جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں جاری ترقیاتی منصوبے جو التوکا شکار ہے محکمہ کے ذمہ داران ان منصوبو ں کو فالو کرتے ہوئے جون سے قبل مکمل کرنے میں کوشش کریں اور کام میں تاخیر اور سست روی کا شکار کنٹریکٹرز کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے عوامی منصوبو ں کو مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button