اہم ترین

دیامر:‌انسداد پولیو مہم کے لئے قائم ڈویژنل ٹاسک ٍفورس کا اہم اجلاس منعقد، 17 فروری سے شروع ہونیوالی مہم کو کامیاب بنانے کا عزم

چلاس ( شہاب الدین غوری ) کمشنر دیامراستور فہیم خان آفریدی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے Divisional Task Force Meeting کمشنر آفس چلاس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر بلال حسن،ڈاریکٹر ہیلتھ رشید احمد،اے ایس پی دیامر کامران آصغر،ایس پی استور ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر صلاح الدین ،ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹرخورشید،ڈاریکٹر ایجوکیشن جہانزیب ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی دیامر محمد افضل،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی استور نادر علی خان ، پولیو اریڈیکیشن آفیسر ڈبلیو ایچ او شاکر اللہ بیگ ،ہیلتھ کے زمہ داران اور ڈبلیو ایچ او کے افسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں 17فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر دیامر استور فہیم خان آفریدی نے پولیو ٹیموں کی دوبارہ ٹریننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایات دی. ان کا کہنا تھا کہ جو ملازمین پولیو مہم کی ٹریننگ میں حصہ نہ لیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور 17فروری سے شروع ہونے والی مہم کو دیامر اور استور کے تمام علاقوں میں بھرپور طریقے سے چلایا جائے،انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم شروع ہونے سے قبل سٹاف کی کمی اور دیگر معاملات کو حل کیا جائے،اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز کو بھی تعینات کیاجائے،پولیو مہم میں حصہ نہ لینے والی ایل ایچ ڈبلیوز کےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز خود پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کریں۔

کمشنر فہیم خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں،متعلقہ حکام اپنی زمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں۔کمشنر دیامر استور نے مزید کہا کہ دیامر اور استور کے تمام پرائمری سکولوں میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا مہم شروع کیا جائے۔اجلاس میں کمشنر دیامر فہیم خان آفریدی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاریکٹر ہیلتھ رشید احمد اور پولیو اریڈیکیشن آفیسر شاکر اللہ بیگ نے کہا کہ دیامر اور استور میں 81590بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔جس کیلئے دونوں اضلاع میں 335موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،14ٹرانزٹ پوائنٹ اور 68فیکس سائڈز قائم کیئے گئے ہیں،جبکہ دیامر اور استور میں 103ایریا انچارج اور 34زونل انچارج تعینات کیئے گئے ہیں،جو گھر گھر جاکر مقررہ وقت پر بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلائیں گے۔انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں راستے کھلنے پر پولیو مہم کا آغاز کیا جاسکتا ہے،جس پر کمشنر دیامر نے کہا کہ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں اپریل کے وسط میں مہم شروع کیا جائے۔کمشنر دیامر فہیم خان آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو انتہائی خطرناک مرض ہے اس کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا پولیو کی بدولت ہم پر سفری پابندیاں لگ رہی ہیں۔دیامر کی عوام زمہ دار قوم ہے،جو اپنا نفع نقصان جانتے ہیں۔دیامر میں پولیو مہم کے حوالے سے کوئی مزاحمت کا سامنا نہیں ہے۔

اجلاس میں اے ایس پی دیامر،ایس پی استور اور ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر استور نے پولیو مہم کوکامیاب کرنے کیلئے محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button