عوامی مسائل

ہلال احمر گلگت بلتستان کیجانب سے ضلع استور کے زلزلہ متاثرین میں ریلیف کا سامان تقسیم

استور(پ ر) ہلال احمرپاکستان کے گلگت بلتستان برانچ کی جانب سے ضلع استور میں حالیہ زلزلہ سے متاثرہ پانچ سو کے قریب خاندانوں میں کروڑوں مالیت کا امدادی سامان تقسیم کردیا گیا۔ امدادی اشیاء میں سی جی آئی شیٹس، ٹینٹ، ترپال، کمبل،کچن کا سامان، ہائجین کٹ،سلورٹارچ اور دیگر بنیادی ضرورت کی چیزیں شامل تھیں۔ امدادی اشیاء استور کے گاؤں، ڈوئیاں، تربلینگ،شلٹر،ہرچو، دشکن،مشکن، خودکشٹ ودیگر علاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ہلال احمر کی صوبائی سکریٹری نورالعین اور ڈپٹی کمشنر استور، جی بی ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگرذمہ داران بھی ہلال احمرکی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتی رہی۔ ڈوئیاں میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہلال احمرکی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمرپاکستان ایک قومی فلاحی ادارہ ہے جوقدرتی آفات کے متاثرین اور مصائب کے شکار افراد کی امداد میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمرکوئی این جی او نہیں بلکہ حکومت کا معاون ادارہ ہے جسے بانی پاکستان قائدے اعظم محمدعلی جناح نے اپنے دست مبارک سے قائم کیا بعدازاں پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت اسے قانونی تحفظ فراہم کی گئی اور یوں یہ ادارہ ملک بھرمیں بلاتفریق،رنگ ونسل دکھی انسانیت کی خدمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استورمیں ریلیف کی تقسیم بھی ادارہ جاتی قوائد وضوابط اور ضلعی انتظامیہ ومتاثرین کی کمیٹیوں کی مشاورت سے کی گئی تاکہ کسی حقدار کو اس کے حق سے محروم نہ رکھا جاسکیں۔

اس موقع پر گفتگو میں ڈپٹی کمشنراستور عظیم اللہ نے کہا کہ ہلال احمرنے استورکے زلزلہ متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں گراں قدرخدمات سرانجام دی جس پر ادارہ اور اس کی انتظامیہ خراج تحسین کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمرکے امدادی پیکیجز میں موجودسامان کا معیار اورتقسیم کا طریقہ کاربھی مثالی اور انکی ٹیم کا کام کرنے کا انداز انتہائی پیشہ ورانہ اور غیرجانبدارانہ ہے جو کہ دیگراداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے مشکل گھڑی میں متاثرین کی امداد اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین، صوبائی سکریٹری اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button