سیاست

عتیقہ غضنفر گورنر بلتستان بننے کے خواب نہ دیکھے، کچھ بھی کرے احتساب سے نہیں‌بچ سکتی، تحریک انصاف ہنزہ

ہنزہ(عبدالمجید) پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رانی عتیقہ ممبر قانون ساز اسمبلی (ٹیکنو کریٹ) گلگت بلتستان کی گورنر بننے کا خواب نہ دیکھے۔ احتساب سے بچنے کے لئے ان کا کرپٹ گروہ افواہیں پھیلا رہا ہے۔ کچھ بھی کرے، لیکن احتساب سے نہیں بچ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنا سیاسی قد بڑھانے اور گلگت بلتستان کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے میر غضنفر اینڈ کمپنی سو شل میڈیا اور اخبارات میں بیانات دے رہی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف میں بد عنوان عناصر کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بے رحمانہ احتساب کا عمل جاری و ساری رکھے اور کرپٹ عناصر کو قانون کے کہٹیرے میں لائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button