Uncategorizedعوامی مسائل

مرتضی آباد ہنزہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ مرتضیٰ آباد میں اولین کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران عوام نے انتظامی اہلکاروں کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ کھلی کچہری کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے مقامی عوام اور عمائدین نےایسے منصوبوں کی نشاندہی کی جن پر کئی سالوں سے کام رُکا ہوا ہے۔

اہم ترین مسائل میں فراہمی آب سرفہرست تھا۔ عوام مرتضیٰ آباد نے ڈی سی ہنزہکو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نے اپنی مددآپ کے تحت واٹر ااینڈ سینیٹیشن کا منصوبہ ملکی و غیر ملکی نجی اداروں کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ اس منصوبے پر کام آخری مراحل میں ہے، تاہم اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لئے وزیر اعلی اور انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود بھی مالی وسائل فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔ دو سال قبل وزیر اعلی نے اعلان کیا تھا مگر عملی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبے عرصہ دراز سے تشنہ تکمیل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقعے پرزیر التوا منصوبوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوے تمام نامکمل سکیموں کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک اور ڈسپنسری میں ملازمین کی عدم حاضری ختم کرنے کا وعدہ بی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button