اہم ترین

مارچ اور اپریل میں‌کرونا وائرس پر کنٹرول نہیں‌ہوا تو پاک چین سرحد بند رکھیں‌گے، آئی جی گلگت بلتستان

ہنزہ (اجلال حسین) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان نے ضلع ہنزہ کا پہلا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ایس پی میڈم طاہرہ یعصوب الدین نے آئی جی پی کا استقبال کیا۔ آئی جی نے پولیس جوانوں اور افسران سےملاقات بھی کی۔

اس موقعے پر ایک سوال کے جواب میں آئی جی  نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کرونا وائرس سے بچاو کے لئے ایک مربوط حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، اگر مارچ اور اپریل میں چین میں حالات ایسے ہی رہے تو پاک چین سرحد کو بند رکھا جائے گا۔

انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ ہنزہ دنیا بھرمیں سیاحت اور سماجی ترقی کےلئے مشہور ہے، اور اسے پاکستان کا ماڈل ضلع بنانے کےلئے تمام کوششیں کی جائیں گی۔

آئی جی پی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ پولیس کے تمام مسائل محکمے میں رائج ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button