اہم ترینصحت

تعصب اور تفریق کا الزام، چلاس ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے اجتماعی استعفی دے دیا

چلاس(مجیب الرحمان) تنخواہوں اور مراعات میں غیر قانونی تفریق کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے والے تمام کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے دلبرداشتہ ہوکراجتماعی استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا۔مستعفی ہونے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز میں سینئیر کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ ڈاکٹر سید مصطفی،ریڈیالوجسٹ محمد نواز ،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منصورالحق،ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد قاسم ،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد صالح ،پیتھالوجسٹ ڈاکٹر جاوید اختر،آرتھوپیڈک سرجن تحسین جان،سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اکرام اللہ اور جنرل سرجن اعجاز شامل ہیں۔

سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے ہارڈ سٹیشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اور بیک وقت ایک ہی شعبے میں تین، تین ڈاکٹرز کی خدمات اکیلے سر انجام دے رہے ہیں۔خدمات کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے بجائے مراعات میں سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔جس پر تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز دلبرداشتہ ہیں۔ڈاکٹرز دیگر علاقوں اور اداروں کے پرکشش پیکیجز کو ٹھکرا کر ہارڈ ایریا میں چوبیس گھنٹے ذمہ داری کے ساتھ خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔مگر وزیر اعلی کے پیکیج میں تفریق برتنا ڈاکٹروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سےاپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب مجبوراً مستعفی ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button