عوامی مسائل

ہنزہ میں بجلی کا بحران حل کرنے کے لئے منصوبے نالے کی بجائے عطا آباد جھیل پر تعمیر کئے جائیں، عوامی مطالبہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ہنزہ میں جتنے بھی نئے بجلی کے منصوبے بنانے ہیں اُن سب کو نالوں سے نکال کر عطاآباد جھیل پر منتقل کیا جائیں۔ عوامی حلقے عوامی حلقوں نے خصوصی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ کے اندر جتنے بھی بجلی کے منصوبے ہیں اُن سب پروجیکٹس کو عطاآباد جھیل پر منتقل کیا جائیں تاکہ ہنزہ کو بغیر کسی مشکل کے بجلی میسر آسکیں۔گزشتہ کئی دہائیوں سے ہنزہ کے نالوں میں بجلی کے منصوبے بنائیں جارہے ہیں جس سے علاقے کو نقصان کے علاؤہ کوئی فائیدہ نہیں۔ فنڈ دفن کرنے کے مترادف ہے۔قومی خزانے پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ایسے جگہوں کو سیلکٹ کریں تاکہ وہاں سے علاقے کو فائیدہ مل سکیں۔ عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ حسن آباد نالے میں دو میگاواٹ کے بجلی گھر کے سول ورک تقریبا مکمل ہوا تھا ششپر گلیئشیر کے سرکنے سے کروڈوں کا نقصان ہوا۔ پیسوں کا ضیائع اپنی جگہ وقت پر بجلی مہیا نہیں ہونے سے ہنزہ میں سیاحت کا شعبہ بُری طرح متا ثر ہوا۔ جس سے عوام کو براہ راست نقصان ہوا۔ مسگر پاؤر ہاوس کا منصوبہ دیکھیں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ واٹر چینل میں برف جمنا روز کا معمول بنا ہوا ہے وہاں کے ملازمین کے لئے پروجیکٹ عذاب بنا ہوا ہے۔ انہی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، چیف سکریٹر ی گلگت بلتستان خرم آغا اور سکریڑی پاؤر گلگت بلتستان سجاد حیدر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنزہ میں بننے والے تمام پاؤر پروجیکٹس کو عطاآباد جھیل پر شفٹ کیا جائیں تاکہ ان منصوبوں سے عوام کو فائیدہ مل سکیں۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ عطاآباد پر جھیل نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا ڈیم بنا ہے جہاں پر سال بھر وافر مقدار میں صاف پانی دستیاب ہے جبکہ ہنزہ بھر کے نالے سردیوں میں سوکھ جاتے ہیں پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہوتا ہے ایسے میں بجلی کے منصوبوں کو چلانے کے لئے صرف گرمیوں کے سیزن کا انتظار کرنا ہوگا جبکہ گرمیوں کے سیزن میں بھی ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سال بہ سال مشکلات پیش آرہی ہیں۔عطاآباد ڈیم سے گوجال اور سنٹر ہنزہ کیلئے مسافت بالکل برابر ہے جس سے فائیدہ لینا حکومت کی اولین زمہ داری ہے اُنہوں نے کہاکہ یہ جو عوامی ایشوز ہیں ہم اپنے نمائندے کے زریعے حل کرنا چاہتے ہے لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ہنزہ کے مسائل اُجاگر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لئے بذریعہ پرنٹ میڈیا ارباب اختیا ر تک مطالبے پہنچاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button