تعلیم

کے آئی یو انجینئرنگ فیکلٹی منصوبے پر کام کی رفتار غیر تسلی بخش، وائس چانسلر برہم، ٹھیکیدار کو کھری کھری سنا دی

گلگت (پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے زیرتعمیرانجینئرنگبلاک کا اچانک دورہ کیا اور کام کی رفتار میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا اور ورکس ڈائریکٹر کو ایک ہفتے کے اندر کنٹریکٹر کی وائس چانسلر کے ساتھ میٹنگ کرانے کی ہدایت کی۔وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس سے کہاکہ منصوبے کی تکمیل کی مدت 6مہینے پیچھے چلی گئی ہے جو کہ کنٹریکٹر کی سستی اور عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے۔کنٹریکٹر کی کارکردگی اگر صحیح نہیں ہے تو ہم یہ کنٹریکٹ ختم کرکے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو کاروائی کے لئے درخواست کریں گے۔جس کے نتیجے میں اس کی رجسٹریشن منسوخ ہوسکتی ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہوا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو تو نئے منصوبے کے لئے فنڈ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس اور ان کے سٹاف کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیادپر کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے آگاہ رکھیں اور کسی قسم کی مزید تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم رواں سال مئی جون میں مائننگ انجینئرنگ کی ریویو کے لئے دورہ کررہی ہے، اس سے پہلے بلاک سی تیار ہونا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح دوسرے دو بلاک بھی دسمبر سے قبل تیارکرکے یونیورسٹی کے حوالے کو یقینی بنایاجائے۔ اس ضمن میں کوئی تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔ اسی اثناء وائس چانسلر نے زیر تعمیر اکیڈمک بلاک کا بھی اچانک معائنہ کیا اور اکیڈمک بلاک میں فنشنگ ورک کی تعریف کی اور کنٹریکٹر ملک اورنگزیب کی کارکردگی اور ان کے کام کے معیار اور رفتار کو اطمینان بخش قرار دیا۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ورکس کو حکم دیا کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر اکیڈمک بلاک کو اپنی تحویل میں لیں، تاکہ اس میں کلاسز کا آغاز کیا جاسکے۔ دریں اثناء وائس چانسلر نے اگلے ہفتے شروع ہونے والے ہاسٹلز اور سپورٹس جیم پراجیکٹ کا ریویو کیا اور ڈائیرکٹر ورکس کو تاکید کی کہ وہ فوری طورپر ٹھیکیدار سے پلان لیں اور اگلے ہفتے سے پراجیکٹ پر کام کے آغازکو یقینی بنایاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button