اہم ترین

ناصر آباد ہنزہ میں یاد گار شہدا کی تعمیر کے لئے مفت زمین دینے کی پیشکش

ہنزہ(بیورو رپورٹ) ایکس سولجرز ویلفئیر کمیٹی کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ناصر آباد میں یاد گار شہداء کی تعمیر کے لئے  مفت زمین فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

سابق فوجیوں کے وفد نے اس موقعے پر کہا کہ  ہمیں فخر ہے کہ ضلع ہنزہ شہداء کی سرزمین ہے۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چونکہ ناصر آباد پاکستان کا سیاحتی مقام اور ضلع ہنزہ کا جنوبی انٹری پوائینٹ ہے، اس لئے اس اہم قصبے میں شہدا کی یادگار تعمیر کر کے ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ آزادی گلگت بلتستان، 1965 کی پاک بھارت جنگ، 1971 کی جنگ، سیاچن اور کارگل کی جنگوں، اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ضلع ہنزہ کے متعدد سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ان تمام شہدا کی فہرست اس مقام پر آیزان کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ایکس سولجر ویلفر کمیٹی کے صدر و ارکین کو خراج تحسین اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے جن کی بدولت ہم ایک اسلامی فلاحی مملکت میں پرامن زندگی بسر کر رہے ہیں اور ہمیں ان شہداء بلکہ غازیوں پر بھی فخر ہے جن کی وجہ سے اسلام کے نام بننے والی پاکستان اور ڈگروں سے آزاد کرکے ایک خوبصورت گلگت بلتستان ہمیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناصرآباد کے عوام نے جس انداز سے یاد گار کے لئے بغیر کسی معاوضہ کے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی ہے انشااللہ ضلعی انتظامیہ ایک خوبصورت اور علاقائی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہداء کی یاد میں ایک شاندار یاد گار تعمیر کرئینگے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ایکس سولجر ویلفیر کا شکر گزار ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button