جرائممتفرق

ہنزہ میں منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب اور خام مال برآمد

ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ سٹی پولیس کی شاندار کامیاب کاروائی۔ گزشتہ روز ایس پی ہنزہ میڈیم طاہرہ یعسوب الدین کے حکامات کی روشنی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ہنزہ التت کا رہائشی اجلال کریم درجنوں ڈرموں اور بوتلوں سمیت گرفتار۔ کاروائی میں سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او فدا حسین جعفری اور ایڈیشنل ایس ایچ او کی زیر نگرانی پولیس جوانوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد  اور ایس پی ہنزہ میڈم طاہرہ یعسوب کی ہدایت کی روشنی میں حصہ لیا۔ کاروائی ٹیم میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او ہنزہ سٹی تھانہ فدا حسین جعفری اور ایڈیشنل ایس ایچ او جاوید نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے عوامی اور انتظامی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے ایس پی ہنزہ اور ہنزہ سٹی پولیس کو ان کی کاورائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تُلے ہوے ہیں۔ ایسی مزید کاروائیاں کر کے سماجی برائیوں کو خاتمہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button