ثقافت

یاسین کے بالائی علاقے سیلگان میں تخم ریزی کی رسم جوش و خروش سے ادا کی گئی

یاسین(نامہ نگار) یاسین کے بالائی علاقے سیلگان میں صدیوں پرانی رسم تخم ریزی کو گزشتہ دنوں عوامی سطح پر جوش وخروش سے منایا گیا۔ سیلگان کے علاقے درکوت سے لیکر برانداس تک لوگوں نے رسم کا آغازعلاقائی ثقافت کے تحت گھروں کوسجاکرکیا۔ دوپہرکوبرکلتی میں واقع پولوگراونڈ میں مختلف قسم کیثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے جن میں رسہ کشی، ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ناچ،گانے کی محفلسے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔ جبکہ رات کو گھروں میں ثقافتی کھانے اور دیرم وغیرہ تیار کئے گئے۔ اس موقع پر نمبردار سیلگان محبوب شاہ نے قدیم رویت کے تحت گھوڑا دوڑا کر گراونڈ فتح کیا جس کے بعد ایک خوشگوار پولو میچ کھیلا گیا۔ اسی رات برکلتی شغیتن میں نمبردارمحبوب شاہ کے گھرپر خاص طعام کا بندوبست کیا گیا اورموسیقی کی محفل سجائی گئی۔ آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تخم ریزی کی یہ رسم خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نمبردار محبوب شاہ کا کہنا تھا کہ علاقائی روایات اور قدیم ثقافتی ورثے کو لیکرآگے بڑھنا زندہ قوموں کی نشانی ہوتی ہے اسی لئے سیلگان کے عوام اپنی قدیم رسوم ورواج کو بڑے شوق اور جوش وجذبے سے مناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے علاقے میں پائیدار امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے جس کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے سیلگان یاسین کی تخم ریزی مہم کو محکمہ کھیل وثقافت کے تحت کلینڈر آف ایونٹ میں شامل کرکے اس کے لئے باضابطہ طوربجٹ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button