اہم ترینکورونا

کورؤنا وائریس سے نمٹنے کے لیۓ تیاریاں مکمل ہیں، تین آئسولیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت ضلع نگر

نگر(اقبال راجوا) بد نام زمانہ کورونا وائریس سے نگر کی آبادی کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی ممکنہ کیس سے نبرد آزما ہونے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نگر نے مکمل تیاری کی ہوئی ہے۔ تین مختلف مقامات پر آئسولیشن سینٹرز قائم کئے گۓ ہیں جہاں متاثرہ فرد کی ہر طرح سے نگہداشت کی جائے گی۔ عمرہ و زیارات  سے واپس وطن آنے والے 21زائرین کو ابتدائی تحقیقات اور نگہداشت کے لیۓ 14دنوں تک آئسولیشن رومز میں رکھا جارہا ہے ان کے ساتھ باہر سے آنے والے کسی بھی فرد کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر حسین شاہ نے لیڈیDHOنگرڈاکٹر نزہت شفیع کے ہمراہ ہائکل گیسٹ ہاؤس جعفر آباد میں قائم آئیسولیشن رومز کا جائزہ لیا اور اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوۓ کہا کہ نگر میں الحمد اللہ  ابھی تک ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے  البتہ بیرون ملک عمرہ و زیارات سے آنے والے زائیرین کو احتیاطی اقدام کے طور پر ان آئسولیشن مراکز میں 2ھفتے بٹھایا جارہا ہے تاکہ ان کی مکمل تصدیق کے بعد گھروں میں جانے دیا جائے۔ اس دوران یہ زائیرین ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت  نگر کی نگرانی میں ہونگے۔ ان کے کھانے پینے اور رہائش کا مکمل انتظام کر لیا گیا ہے۔خاتون DHOنگر نزہت شفیع کے ساتھ انہوں حفاظتی اقدامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے دونوں افسران کا کہنا ہے کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پورے ضلع میں عوام الناس کو مسجد و محراب سمیت دیگر عوامی اجتماعی مراکز اور مقامی تنظیمات کے زمہ داروں کے زریعے بھی عوام کو آگاہ کیا جاچکا ہے ۔لیڈی DHOنے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نگر میں اس معاملے میں محکمہ صحت نے  اپنی گرفت مضبوط رکھی ہے اس لئے انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونے کی قطعی کوئی ضرورت نہیں بس جو احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں ان پر زیادہ سے زیادہ عمل کرنے کج ضرورت ہے باقی کسی مشکل کی صورت محکمہ صحت نگر عوام کی خدمت کے لئےہر دم تیار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button