اہم ترین

پولیس، پبلک اور پریس مل کر جرائم کا قلع قمع کرسکتے ہیں، ڈاکٹر مجیب الرحمن، آئی جی پولیس گلگت بلتستان

چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا ۔عوام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں تعاون کریں تاکہ گلگت بلتستان کو جرائم سے پاک خطہ بنانے کا خواب پورا کرینگے ۔ یہاں جی بی سپیشل برانچ چلاس کے سیف ہاوٴس کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیس پبلک اور پریس ملکر خطے سے جرائم کا قلع قمع کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر من و عن عملدرآمد کرنا چاہئے کیونکہ یہ وائرس ہے کسی بھی وقت کسی بھی موقع پر پھیل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر نوجوان اور آفیسر عوام کی خدمت کیلئے چوکنا ہے ۔کرونا وائرس کے ہر مریض کے ساتھ بھی پولیس اہلکار ہی تعینات کئے جاتے ہیں اس لئے ہم نے ہدایت دی یں کہ پولیس نوجوان سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مریضوں کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دیں ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان سطح پر سیف سیٹی پراجیکٹ کو پایہٴ تکمیل تک پہنچائیں گے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اختیار ایف آئی اے کے پاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کو ہر سطح پر تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہم جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کر کے دم لینگے ۔قبل ازیں انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان نے جی بی سپیشل برانچ سیف ہاؤس کا افتتاح کیا ۔اور سیف ہاؤس کے حوالے سے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر شبیر احمد نے بریفنگ بھی دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button