صحت

ہنزہ میں بازازغیر معینہ مدت کےلیےبند

ہنزہ (بہرام خان ) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئے گئے اقدامات دوسرے اضلاع کے لیےمشعل راہ  ثابت  ہوئے ۔ ضعلی انتظامیہ کے اقدامات کو عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش.  ہر فرد ضعلی انتظامیہ کے احکامات پر عمل پیرا ۔ عوام کا خود سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی عوامی اجتماعات سے گریز کیا جا رہا ہے  ۔ جس کے باعث ہنزہ میں ابھی تک کرونا وائرس سے متعلق کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

 ہنزہ میں امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن اوربوائےاسکاوٹس نے ہنزہ کے مختلف شاہراہوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم کا آغازمیں حصہ لیا۔ ماسک اور دیگر اشیا لوگوں میں تقسیم کیے گئے  ۔

 ہنزہ میں گزشتہ دو دنوں سے لاک ڈاون ہے تمام مارکٹیں غیر معینہ مدت تک بند رہیگا   ۔  ضعلی انتظامیہ کی طرف سے ہنزہ میں صرف دن کے اوقات میں 3 گھنٹے کے لیے روز مرہ کے اشیا خریدنے کے لیے مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ضعلی انتظامیہ کی طرف سے عوام سے اپیل کیا گیا ہے کہ عوام اپنے ضروریات کے حساب سے خریداری کریں۔ تاکہ ہنزہ کے دور دراز سے آنے والے حضرات کے لیے روز مرہ کے اشیا کی قلت نہ ہو ۔  عوام نے انتظامیہ سے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا  ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات نے محکمہ صحت پر زور دیا ہے کہ محکمہ صحت حالات کو دیکھتے ہوئے تمام تر اقدامات ہنگامی طور پر بروکار لائے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے تمام پیرامیڈکل سٹاف کے لیے سیفٹی انتظامات یقینی  بنائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button