اہم ترین

ہنزہ میں مخصوص اوقات پر دکانیں‌کھولنے سے رش بڑھ جاتا ہے، لاک ڈاون کا مقصد فوت ہو جائے گا

ہنزہ (اجلال حسین) کرونا وائریس نامی خطرناک وبا سے لاحق ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلع ہنزہ میں گزشتہ دو روز سے مارکیٹیں بند ہیں۔

شام تین سے سات بجے چند اشیائے ضروریہ بیچنے والی دکانیں کھول دئی گئیں، جس کے بعد بازاروں میں عوام کا رش دیکھنے میں آیا۔

ضلعی انتظامیہ اور بزنس ایسوسی ایشن نے وبا کا پھیلاو روکنے کےلئے عوامی مقامات پر اعلانات کے ذریعے مارکیٹیں بند کردی تھیں۔ لیکن مخصوص اوقات میں دکانیں کھولنے سے گاہکوں کے گروہ مختلف دکانوں پر نظر آئے، جس سے سوشل ڈسٹینسنگ (سماجی فاصلہ رکھنا) کا مقصد پورا ہوتا نظر نہیں آیا۔

ان خطرات کے پیش نظر ماہرین اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے مکمل لاک ڈاون (بندش) کی صلاح دی ہے۔ کیونکہ عوام کا دکانوں پر جمع ہونے سے وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button