اہم ترین

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہوگئی، 4 صحتیاب ہو چکے ہیں

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کے مریضوں کے مزید کیسزز سے متعلق میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 3کیسز سامنے آگئے ہیں اسطرح مریضوں کی کل تعداد 84 تک پہنچ گئی ا ان تشخیص شدہ 84 مریضوں سے 4 مریض صحت یاب ھو چکے ھیں اور ہیلتھ پرٹوکول کے تحت دوبارہ مختلف ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا جا رھا ھے اور ان 84 مریضوں سے گلگت میں 2 مریض کل ڈسچارچ کئے جائنگے ۔ دریں اثنا انہوں نے ہمسایہ ملک چین کے سنکیانگ صوبے کے گورنر کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انھوں نے بر وقت امدادی سامان بھیج کر پاک چین دوستی کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے کہنے پہ سنکیانگ کے گورنر نے 5 وینٹیلیٹرز، 2 ھزار N95 ماسک ،2 لاکھ فیس ماسک، 2 ھزار ٹیسٹنگ کٹس، و ھزار پروٹیکٹیو کٹس 27 مارچ کو خنجراب باڈر پہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کے حوالے کر رھی ھے جس کے بعد گلگت بلتستان میں ٹیسٹ آسانی سے ھوا کرینگے۔ انہوں نے شہریوں سے سختی سے صوبائی حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاون پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے خدا را اپنے اوپر اور علاقے کے عوام پر ترس کھائیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میل جول ہمارے لیئے زہر قاتل سے کم نہیں لہذا سماجی فاصلے پر سختی سے کاربند ہوں ۔انہوں نے مزید کہاہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سےحکومت گلگت بلتستان نے بروقت اہم اقدامات اُٹھائیں ہیں ۔حکومت گلگت بلتستان نے بھی اس حوالے سے محدود وسائل کے باوجود پورے گلگت بلتستان میں کروناوائرس کے سدباب کے لیے اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اقدامات کیئے ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام الناس اپنے گھروں میں حفاظتی تدابیر پر فروی طور پر عمل کریں اور اپنے اپنے گھروں کے علاوہ اپنے محلوں میں بھی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کریں ۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان میں سے کوئی اگر بیرون ملک سے واپس آیا ھو یا جن میں کورونا کی علامتیں نمودار ھوئی ھیں وہ فوری طور پہ قرنطینہ میں چلے جائیں اور اپنا ٹیسٹ کروائیں اور علاج شروع کروا دیں کیونکہ 4 مریضوں کے صحت مند ھو جانے کے بعد یہ واضح ھوا کہ بر وقت علاج سے اس مرض کو شکست دیا جا سکتا ھے اور یوں نہ صرف آپنا بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے کے دوسرے لوگوں کی زندگی کو خطرات سے بچایا جا سکتا ھے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ ریاض کی شہادت ملک کیلئے ایک عظیم قربانی ھے اور انھیں ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی جا رھی ھے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بین الاقوامی امداد سے گلگت بلتستان کا حصہ فوری طور پہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے کے حوالہ کیا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر صوبے میں محرومی کو جنم دے سکتی ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button