متفرق

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لئے ایر ایمبولینس دینے، سکردو مین کورونا ٹیسٹنگ مرکز کے قیام کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا وزیراعظم پاکستان سے ملاقات ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں کرونہ وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے تدارک کے لیے کئے گئے اقدامات پر خصوصی بریفنگ ۔

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان میں کرونہ وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے بچاؤ کے کے لئے درپیش مسائل اور ہسپتالوں میں وسائل کی کمی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ کیا

۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے لئے فوری فنڈز کی فراہمی  اور ہسپتالوں اور کورنتینہ سینٹرز کے لئے طبی آلات  فراہم کرنے کی درخوست کی ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  کہا کہ گلگت بلتستان کے لئے ایک ائر ایمبولینس دیا جائےںگا جس کے زریعے دور دراز علاقوں میں میڈیکل سٹاف اورمریضوں کے لئے استعمال میں لایا جاسکے ۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کی گلگت بلتستان کو وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرےگی گلگت بلتستان میں کرونہ وائریس کے تدارک کے لئے فرنٹ لائن میں کام کرنے والے میڈیکل سٹاف کے  میڈیکل  کٹس ، وینٹلیٹرز،  ماسک اور دیگر میڈیکل آلات فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے اور چئرمین ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو ھدایت جاری کیے کہ وہ گلگت بلتستان میں کرونہ کے روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں تاکہ لاک ڈون کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت نہ ھو اور اس کے حل کے لئے  تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔  اور مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی بھر پور معاونت کرے گی ۔

وزیراعظم پاکستان نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کرونہ کے جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئےہیں ۔اور ان کے خدمات سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے کہ وہ سکردو میں کرونا ٹیسٹنگ کے لئے فوری طور پر لیبارٹری قائم کریں تاکہ مشتبہ افراد کا فوری طور پر ٹیسٹنگ کیا جائے اور گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کے احکامات بھی جاری کیے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button