متفرق

اسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے وفد نے ضلع نگر کا دورہ کیا، مشکل وقت میں مدد کی پیشکش

ہنزہ (اجلال حسین) ہماری ثقافت زبان اور دیگر رسومات ایک ہیں۔ ہنزہ اور نگر کے عوام ایک ہیں۔ حالیہ عالمی وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا۔ چونکہ اس وبا کا علاج میسر نہیں ہے، لہذا احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں ہنزہ کےعوام کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت مدد کی پیشکش پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم عوام ہنزہ اور ضلعی انتظامیہ کا شکرگزار ہیں۔

ان خیالات کا ظہار حسینیہ سپریم کونسل نگر کے صدر آغا شیخ مرزہ علی نے گزشتہ روز عوام ہنزہ کی جانب سے صدر اسماعیلی کونسل، ضلعی انتظامیہ اور انجمن امامیہ کے وفد کے ساتھ ڈی سی افس نگر میں ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ضلع ہنزہ اور نگر کے درمیان کورونا وائریس کی آڑ میںسوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے، جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوے حکومت سے اپیل کرتے ہیں ایسے شرپسند عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے، چاہے ان کا تعلق ہنزہ سے ہو یا نگر سے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت عوام ہنزہ نگر سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے نفرت انگیز بیانات کو مکمل طور پر نظر انداز کریں چونکہ سوشل میڈیا اج کل ہر کوئی مصدقہ میڈیا نہیں کوئی بھی فرد جو چاہیے اپنی زاتی رائے شائع کرتا ہے تاہم عوام ہنزہ اور نگر کے عملدارارن اس کو علاقائی ایشونہ بناتے ہوئے ایک گھر کے افراد کی طرح مل جل کر بیٹھے چونکہ اس میں ہماری بھلائی ہیں۔

اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل (ر) امتیاز الحق نے کورونا وائریس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی وبائی بیماری ہے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے عوام اس سے متاثر ہو رہے ہیں ہم دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اس بیماری سے ہمیں جلد نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں۔ انہوں کہا کہ ہنزہ نگر کے عوام آپس میں ایک ہیں۔ اضلاع الگ ہیں مگر ہمارے مفادات اور نقصانات ایک ہیں۔ ہم سب نے مل کر سوشل میڈیا میں کی جانے والی نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوے شرپسند عنا صر کو بے نقاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا اس ضمن میں قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ حکومتی اداروں کو کہا گیا ہے۔

اس موقع پر عوام ہنزہ کی جانب سے کرونا وائریس سے نمٹنے کے لئے درکار سامان ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی سماعیلی ریجنل کونسل اور انجمن امامیہ کے وفد نے حسینہ سپرئم کونسل کے نمائیدوں کے حوالہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ اور نگر کے علاوہ ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ڈاکٹر رضوان، جاوید حسین اور ڈاکٹر مستان سمیت  دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button