کالمز

آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے زیر اہتمام مقامی کیبل نیٹ ورک کے ذریعے فاصلاتی تعلیم کا آغاز

تحریر: محبوب حسین

کروناوائرس وبا کی وجہ سے پورے دنیا سمیت پاکستان میں بھی تمام مراکز گزشتہ دو مہینوں سے بند ہیں، چاہئے وہ مراکز تعلیمی ہو یا صنعتی یو یا تحقیقاتی مراکز ہو۔ سرکاری یا نجی سرکاری اسکولز،کالجز اور بیشتر یونیورسٹیوں میں ان لائن درس و تدریس کا آغاز کر رہے ہیں، اور  اس مشکل کی گھڑی میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی  ادارے اپنے طلبہ و طالبات کو گھروں میں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف قسم کے اقدامات، پروگرامز اور پروجیکٹس کا انعقاد کر وارہے ہیں ، تاکہ طلبہ و طالبات سیکھنے  کے مراحل کو جاری و ساری رکھ سکیں، جس میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کرام نے گھر گھر جا کے اپنے طلبہ و طالبات میں اسائمنٹ تقسیم کا عمل جاری ہے، اور دوسری جانب آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان AKES,P نے اپنے تمام اسکولوں میں جدید نوعیت کے پروجیکٹس، اور پروگرامز کا انعقاد کر رہا ہے۔

جس میں ایک DEAR پروجیکٹ ہے، یہ پروجیکٹ اس وقت شروع ہوا جب ملک میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے۔ AKES,P نے طلبہ و طالبات کے لیے اس پروجیکٹ کا انعقاد کیا جسکا مطلب Drop Every thing and Read, جہاں بچوں نے گھر میں موجود کتب کا مطالعہ کیا اور اس پروجیکٹس سے ہزاروں طلبہ و طالبات نے استعفادہ حاصل کیا۔  دوسرے فیز میں اسکول ہیڈز، اساتذہ ، لائبریرین اور محلہ وار کمیٹیوں  کی مدد سے اسکول میں موجود لائبریری سے بچوں میں گھر میں پڑھنے کے لیے کتب تقسیم کیں، اور تمام بچوں کو پہلے ششماہی امتحان اور دوسری ششماہی امتحان میں ماہانہ ٹیسٹ کی بنیاد پر جماعت ہفتم تک کے طلبہ و طالبات کو اگلے کلاس میں ترقی دی گئی ہیں۔کتب کا تبادلہ کلاس ششم سے کتب لیکر کلاس ہفتم کے طلبہ و طالبات میں تقسیم کیا ہیں اور کلاس چہارم کا کلاس پنجم کے طلبہ و طالبات میں تبدیل کر رہے ہے۔اور اسی طرح یہ عمل نیچلے کلاسوں میں بھی بدستور جاری ہے۔

اور اب طلبہ و طالبات، والدین اور اساتذہ کرام کو تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول و مصروف رکھنے کے لیے ایک اور پروگرام کا انعقاد کرنے جارہا ہے ، جسکا نام  AKES,P Digital Learning program through local cabels ہے. جو گلگت بلتستان  کے مقامی کیبل آپریٹرز کی مدد سے اور انکی تعاون سے جماعت پری پرائمری تا سیکنڈ ایر تک کے طلبہ و طلابات کو ان کے گھروں میں ہی تعلیم دی جائے گی۔یہ عمل 4 مئی 2020 سے صبح آٹھ بجے سے 2 بجے تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا جس میں پری پرائمری سے لیکر جماعت ہشتم تک تمام مضامین آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان کے سلیبس کے مطابق پڑھائے گے ۔  اور اس میں ٹائم ٹیبل کچھ اس مطابق ہے،صبح 8:00 سے 8:20 تک قرآن کی کلاسیز تما کلاسوں کے لئے، 8:40  سے 9:20 تک PrISM Sessions  on Self Development یہ بھی کلاس پری پرائمری سے لیکر سیکنڈ ایر تک جس میں بجوں کی پرسنل ڈیولپمنٹ، intellectual Development, Social اور  Moral development پہ لیکیچرز ہونگے یہ لیکیچرز  روزانہ پیر سے جمعرات تک اسکے بعد جمعہ سے لیکر ہفتہ کے دن روزانہ اسی وقت میں Career and Counselling sessions ہونگے یہ سیشن بھی تمام کلاسیز کے لیے ہیں۔

9:00سے لیکر 9:40 تک انگلش کے کلاسیس  پہلی کلاس کے طلبہ و طالبات، 9:40 سے 10:00 بجے تک اردو اور ریاضی کے کلاسیس، دوسری جماعت کے لیے،

10:00 سے 10:20 انگلش اور 10:20 سے 10:40 تک اردو اور ریاضی کے مضامین کے کلاسیز، کلاس 2 کے طلبہ و طالبات کے لیے، 10:40  سے 11:00 بجے تک کلاس 3 کے انگلش، 11:00 سے 11:20 تک روزانہ کی بنیاد پر اردو،ریاضی اور جنرلز نالج کے مضامین۔

11:20 سے 11:40 تک جماعت چہارم کے مضامیں پڑھائے گے جس میں انگلش، ریاضی اور سوشل سٹڈیز۔ 11:40 ٹو 12:00 جماعت چہارم کے اردو، سائنس اور اسلامیات۔12:00 سے 12:20 تک جماعت پنجم کے مضامیں جس میں ریاضی، انگلش اور سوشل سٹڈیز، 12:20 سے 12:40 تک سائنس، اردو اور اسلامیات کے مضامین۔

12:40 سے 1:00 بجے تک جماعت ششم کے مضامین  انگلش، ریاضی اور سوشل سٹڈیز، 1:00 سے 1:20 تک اردو، سائنس اور اسلامیات۔ 1:20 سے 1:40 تک جماعت ہفتم کے مضامین جس میں ریاضی، انگلش، اردو،سائنس، سوشل سٹڈیز اور اسلامیات۔

1:40 سے 2:00  تک جماعت ہشتم کے مضامین جس میں سائنس، ریاضی، انگلش، اردو،اسلامیات  اور سوشل سٹیڈیز۔ اس طرح یہ شیڈول روزانہ کی بنیاد پر لوکل کیبل پر جاری رہے گا ، اس پروگرام میں کامیابی کی صورت میں تمام گاوں سطح پر چھوٹے  لوکل کیبل نیٹ ورکس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پاکستانی حکومت نے طلبہ و طالبات کی تعلیمی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے Taleschool پروگرام کا انعقاد پہلے ہی کروایا تھا جس سے پورے پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام بھی استعفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اور  AKES,P نے بھی اچھا اقدام اٹھایا ہے جو کہ طلبہ و طالبات اس پروگرام سے بھرپور مستفید ہوگے آخر میں تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو تعلمی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اور اس نادر موقع سے بھرپور استعفادہ حاصل کریں۔

اور AKES,P ہر مشکل کی گھڑی میں علم کی روشنی  پھیلانے میں ہم وقت کوشان ہے۔ اللہ جلد از جلد  ہمیں اس وبا سے ہمیں نجات دلائیں۔”آمین”

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button