خبریں

شگر: ایک مہینے کے دوران مبینہ خودکشی کا دوسرا واقعہ، نوجوان نے گھر کے اندر پھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کردیا

شگر(کرائم رپورٹر) شگر میں ایک ہی مہینے کے اندرخودکشی دوسرا سانحۃ۔ ایک اور نوجوان نے زندگی کا چراغ گل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زل باشہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے گذشتہ رات کو اپنے گھر میں پھندے میں جھول کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔نوجوان کی عمر22سے25سال کے درمیان بتایا جاتا ہے۔خودکشی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ نوجوان کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق خودکشی کی رات انہوں نے اپنی بیوی کو کسی رشتہ دار کے گھر پر رکھا اور خود گھر کے احاطے میں واقع مویشی خانے میں پھندا لگاکر زندگی کا ختم کردیا۔تاہم گھروالوں اور گاؤں والوں کو ان کی موت کی خبر صبح ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں تسر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی گلاب پور منتقل کردیا گیا تھا۔

شگر میں نوجوانوں کی جانب سے خودکشی کا ایک ہی ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے بھی گھر میں پھندہ لگاکر خودکشی کر لی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button