خبریں

کاروباریوں‌کی بیتابی عروج پر، پاک چین سرحد کھولنے کا مطالبہ، احتجاج کی دھمکی

گلگت (پ ر) ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان کے صدر رضوان علی خان نے سوست بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا، وزیر اعلیٰ، فورس کمانڈر چیف سیکریٹر ی فوری طور پر سوست بارڈر کھولنے کیلئے اقدامات کرے، تفتان ایران بارڈر کھل سکتا ہے اور چمن افغانستان باڈر کھل سکتا ہے تو سوست بارڈر کو بند رکھنے کا کیا جواز ہے گلگت بلتستان کے سرحدی تجارت سے وابستہ تاجروں کا استحصال بند کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایوان تجارت و صنعت گلگت بلتستان کے صدر رضوان علی خان نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ ملکی سرحدی تجارت کی ریڑ ھ کی ہڈی کی جیسی حیثیت ہے جب سرحدی تجارت بند ہی رکھنا ہے تو ایران تفتان بارڈر اور چمن افغانستان کا بارڈر بھی بند ہونا چاہئے، کورونا وائرس سے سب زیادہ خطرہ ایران اور افغانستان سے ہے جبکہ وفاقی حکومت نے تفتان بارڈر تجارت کیلئے کھلا رکھا ہے اور چمن بارڈر بھی تجارت کیلئے کھلا ہے مگر یہاں گلگت بلتستان کے تجارت سے وابسطہ تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر سوست بارڈر کو بند رکھنا بلا جواز ہے اور گلگت بلتستان کے تاجروں کے ساتھ ناانصافی ہے لہذا دیگر باڑدر ٹریڈ کی طرح سوست بارڈ ر بھی کھولا جائے تاکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متا ثر ہونے والا کاروباری طبقہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے، انہوں نے کہا کہ چائینہ تو اب کورونا وائرس فری ملک بن چکا ہے وہاں پرکورونا پر قابو پایا گیا ہے چائینہ کے تمام بند ادارے کھل چکے ہیں ایسے میں پاک چائینہ بارڈر بند رکھنا دونوں طرف کے تجارت سے وابستہ کاروباری حضرات کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا مترادف ہے پاک چائینہ سوست تجارت بند ہونے سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں جبکہ چھوٹے تاجر تو دیوالیہ ہوگئے ہیں بنکوں سے قرضے کرکے تجارت کرنے والے چھوٹے تاجروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اگر حکومت سوست بارڈر نہیں کھولتے ہیں تو پاک چائینہ تجارت سے وابستہ تاجروں کے مالی نقصان کا معاویضہ دیا جائے انکے اوپر واجب الادا 5 لاکھ روپے تک قرضے معاف کئے جائیں، اور 10 لاکھ تک کے قرضوں کو ری شیڈول کرکے انکے منافع معاف کیا جائے، پاک چائینہ تجارت سے وابستہ تاجر اب مزید خاموش نہیں رہ سکتے، حکومت نے ہمارے مطالبے پر سنجیدہ غور نہیں کیا تو ہم احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے صدر رضوان علی خان نے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود سے پاک چائینہ بارڈر کھولنے کیلئے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فورس کمانڈر ایک مخلص، عوام دوست اور دکھ درد محسوس کرنے والے آفیسر ہیں امید ہے ہمارے اپیل کا نوٹس لیکر حکام بالا سے پاک چائینہ بارڈر کھولنے کے سلسلے میں بات کریں گے۔ پا ک چائینہ بارڈر تجارت سے منسلک تاجر حضرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے پلیٹ فارم سے بہت جلد اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ ِ، فورس کمانڈر، اور چیف سیکریٹر ی سے ملاقاتیں کرکے اگلے لائحہ عمل مرتب کریں گے، اگلے مرحلے میں وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر وفاقی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button