اہم ترین

عوام نے سنجیدگی نہ دکھائی تو وبا کو بے قابو ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا، وزیر اطلاعات شمس میر

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 17 مریضوں کی رپورٹس پازیٹیو آگئی ہیں جن کا تعلق گلگت اور استور سے ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں ایکٹیو پوزیٹیو کیسز کی تعداد 169 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ345 مریض مکمل صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ متاثرہ افراد کی کل تعداد 518 ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سماجی فاصلہ و دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے اور SOPsپر عملدرآمد سے مشروط ہے، عوام نے سنجیدگی نہیں دکھائی تو وباء کو بے قابو ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز بشمول ماسک و دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔ بلا ضرورت شہری گھر سے باہر نا نکلیں، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت موثراقدامات کررہی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق تمام معلومات عوام تک پہنچائی جارہی ہیں، مگر عوام کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں، بھیڑ میں نہ جا ئیں اور گائیڈ لائنز پر عمل کریں،عوام کی زندگی بچا نا پہلی ترجیح ہے اس لئے عوام،سوشل سوسائٹی، انجمن تاجران، ریڑھی بان،پرسنل ٹرانسپورٹ، شاپس کیپر، مارکیٹس اور ہر شعبہ ہائے زندگی ہیلتھ SOPs پر عمل کریں اور سماجی فاصلے قائم رکھیں۔ قانون اور SOP پر عمل نہ کر نے اور سماجی فاصلہ نہ رکھنا دوبارہ ہم سب کو خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے گلگت اور استور کی عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان دو اضلاع کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت سنجیدگی سے عوام کو SOPs پر کار بند ہونا ہوگا تاکہ کورونا کا تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button