اہم ترین

وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ملک بھرسے گلگت بلتستان کے 18000 شہری گھروں‌تک پہنچائے جا چکے ہیں، رشید ارشد

کراچی:  کراچی سمیت ملک بھر سے کورونا کی وبا کے پیش نظر 18000ہزار سے زائد گلگت بلتستان کے شہری اور طلباء کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں ریسکیو کر کے گلگت بلتستان پہنچا چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے میڈیا کوارڈینیٹر رشید ارشد نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے 5000ہزار شہری اور طلباء کےکورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد گلگت بلتستان پہنچا چکے ہیں ۔کراچی میں گلگت بلتستان سے آئی حکو متی ٹیم کے ساتھ ملکر ہم نے 25دن تک تسلسل کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری رکھا جس کے تحت تمام طلباء اور عارضی شہری جنہوں نے گلگت بلتستان جانا تھا انہیں سندھ حکومت کے تعاون کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد روانہ کر چکے ہیں اب کراچی میں گلگت بلتستان کے وہ شہری رہ گئے ہیں جو مستقل سکونت پذیر ہیں اس لئے یہ ریسکیو آپریشن آپنے اختتام تک پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس آیریشن میں سندھ حکومت کا تعاون مثالی رہا ۔کراچی کے کمشنر اور چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشںر اور ڈی ایچ اوز نے بھر پور تعاون کیا جس کے لئے میں گلگت بلتستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔رشید ارشد نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کورونا کی وبا میں واحد صوبہ ہے جس نے آپنے شہریوں کو ملک بھر سے کورونا ایس او پیز کے تحت ریسکیو کیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button