اہم ترین

چپورسن کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر یشکوک میں مائننگ کا کام کرنا غیرقانونی ہے، ظہور کریم ایڈوکیٹ

ہنزہ  (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کو اعتماد میں لیئے بغیر ایف ڈبلیو او کا چپورسن میں معدنیات کی کان کنی کرنا غیر قانونی ہے۔ یشکوک چپورسن کے عوام کی ملکیت ہے اور اس پہ قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے فورس کمانڈرگلگت بلتستان ڈاکڑ احسان محمود خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کی داد رسی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے عوام میں اداروں کے حوالے سے بددلی پیدا ہوتی ہے۔

ظہور کریم نے مزید کہا ہے کہ چپورسن کے تمام تر وسائل پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حق ہے۔ ان کے  حقوق کو کوئی زبردستی چھین نہیں سکتا ہے۔اگر وسائل کو غصب کرنے کی کوشش کی گئی تو ہنزہ کے عوام خاموش نہیں رہینگے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے فورس کمانڈر گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button