خبریں

الیکشن رولز کے مطابق خواتین کی ایک سیٹ پیپلزپارٹی کا حق بنتا ہے، امجد ایڈووکیٹ

گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ، ہنزہ، نگر گلگت کے تینوں حلقوں کا اجلاس صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشنز 2020 کے حوالے سے ان حلقوں کے متوقع امیدواروں نے شرکت کی جس میں ان حلقوں میں پارٹی کی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے پالیسی پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سب سے مقبول اور مضبوط جماعت ہے جس نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جدوجہد کی اور گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات کئے۔ آنے والے الیکشنز میں پارٹی کے منشور کو لیکر عوام میں جائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل کی جیت سے  2020 پیپلزپارٹی کی کامیابی کا سال قرار پایا ہے۔ یہ اس بات کی نوید ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام پیپلزپارٹی کی قیادت اور اس کے ایجنڈے اور  منشور پراعتماد کرتے ہوے ۔جنرل الیکشنز میں بھی گلگت بلتستان میں حکومت کے قیام میں بھرپور تعاون کریں گے۔ انشاءاللہ پیپلزپارٹی ہر حلقے سے اپنے مضبوط ترین امیدوار اتارے گی اور 2020 کا الیکشن  عوامی طاقت سے لڑ کر کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انجینئر اسماعیل کی سیٹ کے بعد پیپلزپارٹی  3 سیٹوں کے ساتھ گلگت بلتستان اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت بن چکی ہے اور الیکشن رولز کے مطابق خواتین کی ایک سیٹ پیپلزپارٹی کا حق بنتا ہے جس کے لئے پارٹی باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرے گی۔ ہم  جیت کا فیصلہ دینے پر عدالتوں اور چیف الیکشن کمیشنر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے راہیں ہموار کرے گا۔ 

 الیکشن 2020 کے اعلان سے قبل ہی ایک دفعہ پھر مسلکی یوتھ کے نام پر کچھ عناصر میٹنگز کر کے الیکشنز کا  رخ فرقہ واریت کی طرف موڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ بسین ژھوٹی کے مقام پر الیکشن 2020 کے حوالے سے لوگوں کو جمع کر کے گلگت بلتستان کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کی پیپلزپارٹی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔  ہم الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے عناصر کا فوری نوٹس لیں تاکہ علاقے میں اس آگ کو پھیلانے سے بچایا جا سکے ۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہاں کہ نگراں حکومت اور نگراں وزیر اعلی کی تعیناتی میں پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان قیادت سے کسی بھی فورم پر مشاورت نہیں کی گئ جو ایک غیر جمہوری عمل ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت وزیر امور کشمیر اور اپوزیشن لیڈر کا پیپلزپارٹی کی قیادت کو بغیر اعتماد میں لیئے کسی بھی متنازعہ شخص کی تعیناتی کی گئ تو اسے  ہم کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

 اپوزیشن لیڈر  کا بھی نگراں حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہ لینا ایک غیر جمہوری عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے نوجوان پارٹی جیالے عرفان لالا حدول کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button