خبریں

حکومت نے ہنزہ میں کرونا سے ہلاکتوں کے تمام انتظامات کر لئے ہیں، سلطان مدد

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) سیاسی اور سماجی شخصیت سلطان مدد نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ہنزہ میں عوام کو کورونا سے مار کر دم لے گی۔

اپنے بیان میں انہون نے کہا ہے ک ششکٹ کےکرونا مریضوں کے 40 مشتبہ رشتہ داروں کے  سیمپلزمیں سے 30 کو مبینہ طور پر ڈی ایچ او ہنزہ کے احکامات پر پھنیک دیا گیا۔ سیمپلز لینے پر عملے کے خلاف انتقامی کاروائی بھی کی گئی ہے۔

 سلطان مدد نے کہا ہےاس انسان کش اقدام اور ا نتقامی کاروائی کے خلاف پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ہنزہ نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نےمطالبہ کیا ہےکہ ڈیایچ او کو معطل کرکے عدالتی انکوائری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف تین دنوں میں ہنزہ میں 40کے قریب پوزیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔وہاں نہ ہسپتال ہے اور نہ چھوٹے سے کوارنٹائین سینٹر کے علاوہ کوئی دوسری ہیلتھ سہولیات ہے اورحکومت نے ہنزہ میں ہلاکتوں کے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔

واضع رہے کہ التت میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد میں کرونا ٹیسٹ پوزیٹیوآیا ہیں۔ محکمہ صحت کے نا اہلی کی وجہ سےاس خاندان کے 28 مئی، پھر30 مئی کے بعد دوبارہ یکم جون کو سمپلزلیا گیا۔ انکے رذلٹ کو آنے میں مزید پانچ دن لگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button