خبریں

دکان کو گرانے کی کوشش کے خلاف احتجاج، ایک شخص خود سوزی کے لئے عمارت کی چھت پر چڑھ گیا

نگر (بیورو رپورٹ) چھلت کمرشل ایریا ٕ میں ہیڈ کوارٹرچھلت بر ویلی روڑ کی توسیع کا کام پچھلے ایک سال سے جاری ہے ۔راجہ لطیف انور مارکیٹ کو منہدم کرنے سے روکنے کے لٸے مالکان نے عدالت سے حکم۔امتناعی حاصل کیا ہوا تھا ۔ زراٸع کے مطابق گزشتہ دن عدالت نے حکم۔امتناع خارج کیا جس کے بعد أسسٹنٹ کمشنر نگر تھانہ چھلت کے اہلکاروں کے ساتھ علمدار چوک اور لطیف مارکیٹ کی دکانوں کو گرانا شروع کیا۔ مارکیٹ سے منسلک ایک شخص نے اس انتظامی کاروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوے ایک دکان سے ایک قیف میں بھر کر پیٹرول لیا اور چیخ چلاتے ہوٸے اپنی دکان کے چھت پر چڑھ گیا اور آگے پیچھے اعلان کرتا رہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اس لٸے میں خود کو سب کے سامنے خود کو جلا ڈالوں گا۔

متاثرہ شخص کے رشتہ داروں اور یار دوستوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور روکنے کی کوشش کی لیکن جب صورتحال زیادہ گھمبیر ہوٸی تو چھلت پولس کے جوان اس کو قابو کر نے کے لٸے دکان کی چھت پر ایک دم سے چڑھ گٸے۔

پولس کے چھت پر چڑھتے ہی موصوف خود کو آگ تو نہ لگا سکے لیکن دکان کی چھت سے چھلانگ لگا کر سڑک پر آگرا۔

خوش قسمتی سے دکان کی چھت 7 فٹ سے اونچی نہ تھی جس سے اس کاکوٸی بھی نقصان نہ ہوا۔ پولس موصوف کو اے سی نگر حسین شاہ کے پاس لے گٸی جہاں سے اے سی نے انہیں مسلہ حل کرنے کے لئے اگلے دن دفتر آنے کا کہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button