گلگت بلتستان

ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی

ہنزہ (اجلال حسین)  ضلع ہنزہ حکومتی ایس او پیز پر عملدآمد میں سرفہرست، نوے فیصد سے زائد عوام ماسک کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کے زیر نگرانی نجی اداروں کے ساتھ گاوں گاوں ماسک پہننے کے لئے آگاہی مہم میں مصروف ہے۔

ہنزہ کے مختلف علاقہ جات میں حکومتی اور غیر حکومتی ادارے عوام میں شعور کی بیداری کے لئے کام کر رہے ہیں۔  حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں لاک ڈاون جاری ہے۔ روزانہ صرف چار گھنٹوں کے لئے دکانیں کھولنے کی اجازت ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاون رہتا ہے ۔

میڈیا سروے کے مطابق 95 فیصد راہگیر اور مقامی افاد فیس ماسک استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی ہے، جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button