تعلیم

پوسٹ گریجویٹ کالج گلگت میں ٹیلنٹ ہنٹ گالا روایتی رقص کے ساتھ اختتام پذیر، طلبہ میں انعامات تقسیم

گلگت(خصوصی رپورٹ: امیرجان حقانی) گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج گلگت مناور میں ٹیلنٹ ہنٹ گالا اور سپورٹ گالا روایتی رقص کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔پوسٹ گریجویٹ کالج میں کھیلوں کا ہفتہ منایا گیا اور آخر میں ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹ ویک پر ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں اردو و انگریزی مضمون نویسی، اردو انگریزی تقریری مقابلہ، نعت و تلاوت، ملی نغمہ، مقامی گیت، طنز ومزاح، آرٹ، فی البدیہ شاعری، اسٹیج سیکرٹری اور تمام اضلاع کے مابین روایتی رقص کا مقابلہ ہوا۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات دیے گئے۔طلبہ کے علاوہ کالج کے اساتذہ، اسپورٹنگ اسٹاف کی طرف سے بھی اجتماعی رقص پیش کیا گیا۔ ٹیلنٹ ہنٹ گالا میں تمام ذمہ داریاں کالج کے طلبہ نے سنبھال لیے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تلاوت کلام الہی میں عبدالحکیم ملک نے، نعت نبی ﷺ میں اقبال مراد نے،فی البدیہ شاعری میں سلیم عباس نے، اردو تقریر اور ملی نغمے میں حسنین قاسمی نے، انگریزی تقریر میں ندیم ربانی نے،اسٹیج سکریڑی اوراردو مضمون نویسی میں احمد حسین نے، چھ اضلاع کے درمیان روایتی رقص میں ضلع گلگت کے طلبہ نے، مصوری میں صدام اللہ جان نے اور طنز و مزاح میں عبدالحکیم نے اول پوزیشن حاصل کی اور نقد انعامات کے مستحق ٹھہرے۔ ان کے علاوہ دوم اور سوئم پوزیشن لینے والے طلبہ میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ کرکٹ میں جیو گروپ نے جبکہ والی بال میں ناصر حسین گروپ نے میدان مار لیا۔ کرکٹ میں رنر آپ کی ٹرافی حماد علی، مین آف دی سیریز کی ٹرافی عامر عباس، اسپیشل ٹرافیا عرفان علی اور ضمیرعباس نے وصول کی جبکہ مین آف دی میچ کی ٹرافی توقیر احمد نے حاصل کی۔ والی بال میں رنر اپ اور مین آف دی سیریز کی ٹرافیاں ناصرحسین، وننگ کیپٹن کی ٹرافی منیر عباس اور مین آف دی میچ کی ٹرافی یاور عباس نے وصول کی۔جن طلبہ کو خصوصی ایوارڈ اور ٹرافیاں دیے گئے ان کے نام یہ ہیں۔خالد محمود،فداعلی، عاطف شبیر،اقبال مراد، کامران علی، نوید حسین، اظہرالدین، عطاء اللہ، جواحسین،یاور عباس جبکہ کالج کر کلرک ارشاد احمد کو خصوصی تعاون کا ایوارڈ جبکہ دو گریڈ ونوں کو بہترین کارگردی پر ٹرافیاں دی گئی۔ ٹیبل ٹینس میں ونر اپ کی ٹرافی کالج کے پرنسپل پروفیسر محبوب علی کو ملی۔ تمام مقابلوں میں منصفین کے فرائض کالج کے پروفیسروں نے انجام دیے۔اور نتائج کا اعلان اور طلبہ کو انعامات بھی تمام اساتذہ کرام نے انجام دیے۔پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے درجنوں ہونہارطلبہ میں تیس تیس ہزار روپے کے وظائف جاری کیے گئے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محبو ب علی نے تمام طلبہ میں چیک تقسیم کیے جبکہ جی بی حکومت کی طرف سے بھی ہونہار طلبہ میں وظائف تقسیم ہوئے۔ اساتذہ کرام نے طلبہ میں چیک تقسیم کیے۔یکم نومبر کواحمد حسین نے پورے گلگت بلتستان کے کالجز میں تحریری مقابلے میں تیسری پوزیشن لی تھی جبکہ حسنین قاسمی نے پورے جی بی میں تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن لی تھی۔ کالج کے دونوں ہونہار طلبہ کو خصوصی نقد انعام دیا گیا۔ اور اساتذہ و کالج کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹیلنٹ ہنٹ گالا میں ہر قسم کی صلاحیتوں کا مقابلہ ہوا۔طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محبوب علی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ حکومت گلگت بلتستان بالخصوص وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، سیکرٹری ایجوکیشن خادم حسین کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ کالج کو ایک مثالی اور ماڈل کالج بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کالج کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ڈیڑھ کروٹ کا ایک پروجیکٹ لائبریری کے لیے منظور ہوا ہے جبکہ کروڈوں کے کچھ اور پروجیکٹ بھی پائپ لائن میں ہیں۔ کالج کا ہاسٹل، پرنسپل ہاوس، بونڈری وال، لنک روڈ اور کیف ٹیریا کا کام پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔ طلبہ کے لیے مزید تین بسوں کی منظوری دی جانے والی ہے۔شجرکاری کے ذریعے ہزاروں درخت کالج میں لگائے گئے ہیں۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ پانی کی قلت اور دیگر ضروریات کو بھی پورا کرنے کے لیے سرکاری مشینری حرکت میں آئی ہوئی ہے۔ بہت جلد کالج کے تمام مسائل حل ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button