اہم ترین

غذر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال، مریضوں کی تعداد 61، ایس او پیز کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں

غذر (بیورو رپورٹ ) غذر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی۔  غذر کورونا کے مریضوں کے حوالے سے گلگت بلتستان کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ڈسٹرکٹ بن گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سمیت ضلع بھر میں کئی بھی ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ہے۔
غذر کے آغاز میں پولیس کی جانب سے قائم کردہ چیک پوسٹ ختم کرنے کے بعد محکمہ صحت کے تعینات اہلکاروں کو بھی ہٹادیا گیا۔ ملک کے کسی بھی کونے سے کوئی بھی شخص بغیر روک ٹوک کے داخل ہوسکتا ہے۔
غذر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے اور پولیس چیک پوسٹ شیر قلعہ کو بھی الرٹ کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی غیر مقامی سیاح غذر میں داخل نہ ہوسکے۔
دوسری طرف، حالات بگڑنے کے بعد غذر کے بالائی علاقے تھوئی (یاسین) میں سادات محلہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button