اہم ترین

گاہکوچ: عدالت کے دروازے پر قتل مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، وکلا

غذر ( بیورورپورٹ ) گاہکوچ عدالت کے گیٹ پر قتل مناسب پولیس سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن واقعے کے خلاف سراپا احتجاج ہے، عدالتوں میں پیش نہیں ہوے۔
عدالت کے احاطے میں پولیس کی سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث وکلاء اور عوام کی جانیں محفوظ نہیں ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غذر پولیس کی نفری میں اضافہ کرکے عدالتوں کی سیکیورٹی کا بہتر نظام یقینی بنایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ایڈوکیٹ عارف اللہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عدالت کے گیٹ پر ایک شخص نے دوسرے کو قتل کردیا اور فرار ہورہا تھا۔ لیکن سڑک پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
انہوں نے کہا اگر عدالت کے احاطے میں مناسب پولیس سیکورٹی کا انتظام ہوتا تو ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت کے احاطے میں ہونے والے قتل کا افسوس کرتے ہوئے تمام وکلاء  نے اس کو توہین عدالت کا واقعہ قرار دیا ہے اسی وجہ سے ضلع غذر کے تمام  وقلاء نے بائیکاٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکاروں نے جس انداز میں ملزم کو اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے لہذا پولیس کے اعلی حکام  ان پولیس اہلکاروں کو ترقی دے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاگیا تھا لیکن بدقسمتی سے وہاں سرجن کی سہولت نہیں تھی جس کی وجہ سے زخمی شخص کا فوری آپریشن نہیں ہو سکا اور ایک انسانی جان ضائع ہوگئی ہم اعلی حکام سے ایک بار  پھر مطالبہ کئے ہیں کہ ڈسٹرک ہیڈکواٹر ہسپتال گاہکوچ میں سرجن سمت دیگر میڈیکل اسپشلٹ تعینات کریں  تاکہ ایسے حادثات کے علاوہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کا فوری آپریشن ممکن ہو۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button