خبریں

‌آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام گوپس میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

غذر: آغاخان ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام گوپس میں اپنے سٹاف اورمقامی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لۓ کورونا سے اور مختلف انفیکشنز سے بچاٶ، صحت افزا ٕ خوراک، ویسٹ منیجمنٹ اور زہنی امراض سے متعلق دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گٸ۔ جس میں بیالیس شرکاء نے شرکت کی اور مذکورہ موضوعات پر تربیت حاصل کی۔

ورکشاپ میں سینٸر نرس گل آنار، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر کاشف اور ڈاکٹر امتیاز نے شرکاء کو تربیت دی۔ جس میں کورونا سے بچاٶ کے لۓ احتیاطی تدابیر سمیت کوڑا کرکٹ کوٹھکانے لگانے اور بہتر خوارک کے زریعے اپنی صحت کو برقرار رکھنے سے متعلق بنیادی معلومات دی گٸیں تاکہ صحت کے شعبہ پر کام کرنے والے یہ سٹاف ممبرز لوگوں کو ان امور سے متعلق آگاہی دے سکیں۔

دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے آنریری سکریٹری محمد نذیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ضلع غزر ڈاکٹر عیسیٰ خان نے بطور مہمان شرکت کی۔اپنے خطاب میں دونوں مہمانوں نے آغاخان ہیلتھ سروسز کے کردار کو سراہا اود کہا کہ مقامی لوگوں کو صحت سے متعلق آگاہی دینے کے مثبت نتاٸج برآمد ہونگے ۔ کورونا کی وبا ٕ کے بعد اس طرح کی آگاہی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایسے پروگرامز کے انعقاد کے لۓ مسقبل میں اپنے بھر پور تعاٶن کی یقین دھانی کرادی۔ پروگرام کے آخر میں شرکاء نے کہا کہ اس پروگرام سے ان کے علم میں بے حد اضافہ ہوا ہے جو کہ وہ علاقہ کے لوگوں کی بہتری کے لۓ بروۓ کار لاٸینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button