خبریں

چلاس:‌ فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

چلاس۔ فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کے اعزاز میں دیامر گرینڈ جرگے کی جانب سے عظیم الشان الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نگران وزیر جنگلات و جنگلی حیات مولانا سرور شاہ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد خرم آغا،سربراہ گلگت بلتستان پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن،سیکریٹری انفارمیشن فدا حسین،اعلی سول و عسکری حکام ،ضلعی انتظامیہ دیامر ودیگر تقریب میں شریک تھے۔تقریب میں دیامر بھر سے عمائدین شریک تھے۔فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان کی علاقے کیلئے گئے اقدامات،خدمات اور علاقے سے انسیت کے اعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،جرگے کے عمائدین اور عوام نے تمام مہمانوں کو روایتی تحائف بھی پیش کئے۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے دیامر گرینڈ جرگے کے عمائدین کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے مخلص ہیں۔دیامر کا جرگہ امن کا ضامن ہے،دیامر کی یوتھ بہت ٹیلنٹڈ ہے،فورس کمانڈر جنرل احسان محمود خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دیامر کے لوگ دیندار،جفاکش،محنتی،مہمان نواز اور سچے محب وطن ہیں،پاک فوج اس بات کی معترف ہے۔دیامر اسلام اور پاکستان کا قلعہ ہے اور گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے،تاریخی حقائق سے روگردانی نہیں کی جا سکتی،یہاں کی تاریخ اور جغرافیہ ایک ہی لڑی میں پروئی ہوئی ہے۔احسان محمود خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان اور اسلام سے محبت کا نتیجہ ہے کہ یہاں پر اتحاد و یگانگت کادور،دورہ ہے۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ دیامر میں علم کی جڑیں صدیوں سے موجود تھیں جسکی آبیاری ناگزیر تھی،جس بناء پر آج علاقے میں علم کی روشنی پھیلی۔پاک فوج نے بحثیت ادارہ دیامر کے عوام پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور دیامر کے عوام کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑا جائیگا۔دیامر کے طلباء مملکت خداد داد پاکستان کے چپے چپے میں علم حاصل کررہے ہیں اور مستقبل میں اپنا لوہا منوائیں گے۔میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا کہ کیڈٹ کالج چلاس کے بعد آرمی پبلک سکول چلاس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔تقریب سے نگران وزیر جنگلات و جنگلی حیات مولانا سرور شاہ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ر محمد خرم آغا،ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق،عمائدین گرینڈ جرگہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button