عوامی مسائل

خواتین ڈگری کالج نگر کو "غیر مناسب اور خطرناک ترین”‌جگہے پر تعمیر کرنے کی کوشش

نگر( اقبال راجوا) خواتین ڈگری کالج  کی سائٹ سلیکشن غیر مناسب اور غیر موزوں خطرناک ترین جگہ پر ہے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ کالج ایک بہترین اور محفوظ مناسب مقام پرکیاجائے گا۔آج ایک مقامی ہوٹل میں خواتین ڈگری کالج کی سائٹ سلیکشن کے ایجینڈے پر مرکزی انجمن امامیہ شینبر اورمرکزی سپریم کونسل نگرکا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس مین طے کیا گیاکہ  جمعے سے پہلے مرکزی سپریم کونسل شینبرنگرکا حتمی اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں کالج کی سائٹ سلیکشن کوبے جا اور خطرناک قرار دے کے مسترد کرتے ہوئے کام کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں مزید اقدامات کے لئے طے کیا گیا کہمرکزی سپریم کونسل شینبر کے لئے تمام موضلع جات سے منتخب سماجی کارکنان اورعمائدین خواتین ڈگری کالج کی سائٹ سلیکشن پر تحفظات بارے میں لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ تفصیلات کےمطابق خواتین ڈگری کالج نگر کی سائٹ سلیکشن پر شدید تحفظات کا اطہار کرتے ہوئے مرکزی سپریم کونسل شینبر کے مجلس عمومی کے اراکین نے مرکزی انجمن امامیہ کی کابینہ کو بتایا کہ اگلے جمعے تک لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئےمرکزی سپریم کونسل شینبرسےمرکزی ایکشن کمیٹی کے لئے 12ارکان کو منتخب کرلیا جائے گا جوخواتین ڈگری کالج نگرکی سائٹ سلیکشن پروادئی شینبرکے بالائی مقامات سمیت نشیبی علاقوں کےطالبات اور عوام الناس کے تحفظات کومدنظررکھ کر ہر فورم کوس استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سپریم کونسل نگر اور انجمن حسینیہ نگر کے عمائدین سمیت تمام سرکاری اداروں میں مثبت انداز میں اپنا موقف پیش کر کے منوانے کی کوشش کی جائے گی۔ چونکہ خواتین ڈگری کالج کا مطالبہ متعدد بار ایک عشرے سے قبل اسی علاقے کی عوام نے محکمہء تعلیم کے تمام اعلیٰ اہلکاروں سمیت مقامی عمائدین سے بھی سابق چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ سے ملاقات کے دوران عمائدین نگرفیصلہ کیا گیاتھا لیکن بدقسمتی سے ان تمام اقدانات اور متفقہ فیصلہ جات کو پس پردہ رکھ کر وادئی شینبر کی طالبات کی اکثریت کوحصول تعلیم میں خلل ڈالنے اور مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس لئے مرکزی سپریم کونسل کی منتخب ایکشن کمیٹی خواتین ڈگری کالج نگر کوہر طرح سے مناسب محفوظ اور حصول تعلیم کے لئے سازگارموجود ماحول میں کالج کی تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button