خبریں

پھسو گوجال سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی حمایت شاہ ٹریفک حادثے میں‌جان بحق

گوجال (نمائندہ خصوصی)  ضلع ہنزہ کے بالائی علاقے پھسوگوجال سے تعلق رکھنے والا نوجوان حمایت شاہ ایک اندوہناک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حمایت شاہ موٹر سائیکل پر مرکزی ہنزہ کی جانب سفر کر رہا تھا۔ گلمت میں شاہراہ قراقرم پر موٹر سائیکل بے قابو ہوگیا اور گرنے کے سبب حمایت شاہ کو سر پر گہری چوٹ آئی۔

قریب سے گزرنے والی ایک گاڑ ی میں سوار افراد نے حمایت شاہ کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال گلمت منتقل کیا، مگر وہ راستے میں ہی جان بحق ہوگیا۔

مرحوم کو آج ان کے آبائی گاوں پھسو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حمایت شاہ کی ناگہانی موت پر پورے علاقے میں افسردگی پھیل گئی ہے۔ مختلف طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں نے حمایت شاہ کی موت پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہےکہ حمایت شاہ پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سرگرم رُکن رہے تھے جبکہ علاقے بھر میں کھیلوں اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی ان کی شہرت تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button