اہم ترین

گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے منی مرگ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، چار شہید

گلگت:  گلگت بلتستان کے ضلع استور کے سرحدی علاقے منی مرگ میں ڈمبہ باو نامی علاقے کے نزدیک پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اندوہناک حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اس سرحدی علاقےسے شہید سپاہی عبدالقدیرکی میت سکردو پہنچانے کےلئے پرواز کر رہا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں پائلٹ ایاز حسین، کو پائلٹ محمد حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پائلٹ ایاز حسین کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے تھا، جبکہ کومعاون پائلٹ میجر محمد حسین کا تعلق سکردو بلتستان سے تھا۔ نائیک انضام عالم چکوال اور سپاہی فاروق ساہیوال کے رہائشی تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button