خبریں

گلگت بلتستان کونسل میں غذر کو نمائندگی دے کر احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے، پیپلڑ پارٹی غذر کا مطالبہ

غذر(بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی و صوبائی قیادت گلگت بلتستان کونسل میں اس مرتبہ غذر کو نمائندگی دی جائے چونکہ جی بی کونسل کو قائم ہوئے دو مرتبہ کا دورانیہ پورا ہوچکا ہے اور مختلف اضلاع کو نمائندگی ملی ہوئی ہے اور غذر کو ابھی تک نشست یا نمائندگی نہیں ملی اور ابادی کے لحاظ سے بھی بہت بڑا ضلع ہے چونکہ پیپلز پارٹی کو شہیدوں کی پارٹی کہا جاتا ہے اور غذر کو شہیدوں کی سرذمین ہونے کا شرف حاصل ہے، غذر نے کعبھی پارٹی کو مایوس نہیں کیا گزشتہ الیکشن میں گو کہ کسی نشست میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی مگر 16 ہزار سے زائد لوگوں نے مینڈیٹ دیا پھر جی بی اسمبلی میں خواتین نشست اور ٹیکنوکریٹس میں بھی ضلع غذر کو نمائندگی نہیں ملی ہے،

لہذا پیپلز پارٹی غذر کے تمام عہدیداران و کارکنان، و خیرخواہان یہ سمجھتے ہیں کہ اس بار کونسل کی نشست کا حقدار صرف اور صرف غذر ہے اگر کسی وجہ سے پارٹی نے نظر انداز کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ پارٹی قیادت کو غذر سے نہ سروکار ہے نہ دلچسپی ہے حق تلفی کسی صورت بھی ناقابل قبول ہوگی اور اس نشست کو نہ دینے کی صورت میں پارٹی رہنما و کارکنان کس بھی حد تک جاسکتے ہیں، حقدار کو اسکا حق ملنا چاہئے ناانصافی برداشت نہیں ہے

۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button